پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم کے کزن کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں سلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی، عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص قریشی، میاں فیصل وحید اور اشتیاق احمد لون سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان کپ سٹور (بالمقابل یو ای ٹی) میں عمل میں لائی گئی، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کے باعث ان کی رحلت پر مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • منعم ظفر کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت
  • امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
  • 27 ویں آئینی ترمیم ، نواز شریف کے بغیر ہم سانس بھی نہیں لیتے، پرویز رشید
  • بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم
  • ’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا
  • الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی 
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  •  پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز