وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غزہ سے کچھ مختلف نہیں، دن رات کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادیاں کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر تحریک آزادی مکمل نہیں ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے اصولی موقف کیساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں، ایرانی صدر کیساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی، تجارتی حجم کو 10ارب ڈالر تک لے جانے پر بات کی ہے، ایران کے صدر نے پاکستانی عوام کیلئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بغیر کسی جواز ایران کیخلاف جارحیت کی، پاکستان نے ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایران کی لیڈرشپ اور فوج نے بہادری کیساتھ اسرائیل کا مقابلہ کیا، ایران کی لیڈرشپ نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، ایرانی میزائلوں کی بارش نے اسرائیلی ڈیفنس سسٹم کو بے نقاب کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق ہے، پاکستان ایران کے اصولی موقف کیساتھ کھڑا ہے، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جوہری طاقت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، خطے میں امن اور ترقی کیلئے دہشتگردی کیخلاف ملکر اقدامات اٹھائیں گے، کسی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہمارے بارڈرز کئی سو کلومیٹر پر محیط ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کیلئے آواز اٹھانے پر ایران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نے بھی غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، ایران کے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں بدترین ظلم و ستم جاری ہے، اسرائیل فلسطین میں نومولود بچوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، غزہ میں بے گناہ لوگوں کاخون بہایا جا رہا ہے، غزہ میں امداد کو روک دیا گیا، فاقہ کشی پر مجبور کر دیا گیا، آج پوری اسلامی دنیا کو یک زبان ہو کر غزہ کیلئے آواز اٹھانی چاہئے، غزہ میں امن کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی، غزہ کیلئے آواز نہ اٹھائی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غزہ سے کچھ مختلف نہیں، دن رات کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی وادیاں کشمیریوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہیں، کشمیر کی آزادی کے بغیر تحریک آزادی مکمل نہیں ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہے گا، ایران کے شکرگزار ہیں، آپ نے کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائی، دوست وہ ہوتا ہے جو برے وقت میں ساتھ دے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز شریف نے کہا مقبوضہ کشمیر کی ا واز اٹھائی کیلئے ا واز پاکستان نے ایران کے ایران کو ایران کی رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر عالمی تنازع ہے،داخلی معاملہ نہیں، سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری