بلوچستان میں گلیڈی ایٹرز کے مداح اپنی ٹیم کا فائنل کہاں دیکھ سکیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے سنسنی خیز فانئل میں آج ہوم سائیڈ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، میچ مقامی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس 7: 30 بجے ہوگا۔
ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین نصب کی جائے گی، جہاں وہ اپنی فرنچائز کو فائنل میچ دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد نہیں ہوسکا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔
تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔
پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر کافی دیر ڈیڈلاک رہا جو بعدازاں ختم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجا اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا جس پر دبئی کے ہوٹل میں موجود ٹیم میچ کھیلنے کےلیے اسٹیڈیم روانہ ہوگئی۔