لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
لاہور، راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔
لاہور میں راوی روڈ، مصری شاہ، شیرانوالہ گیٹ، گجر پورہ، داتا نگر، بھگوان پورہ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، جی پی او، ریلوے اسٹیشن اور نابھا روڈ کے اطرف شدید بارش ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔
وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔
ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے اور اسکرینوں کو صاف رکھا جائے۔ تمام ٹاون ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔
صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ 1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 13جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پہلی مرتبہ کم عمرموٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والےبچوں کو وارننگ دی جائے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر نوٹس لے لیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔