واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس یا اسٹوریز کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بغیر انٹرنیٹ کے چلنے والا بٹ چیٹ واٹس ایپ کا متبادل بننے جا رہا ہے؟
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق،واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے تمام گروپس کو اسٹیٹس میں مینشن کرسکیں گے۔ فی الحال صارفین صرف انفرادی نمبرز یا محفوظ شدہ رابطوں کو ہی اسٹیٹس میں مینشن کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جبکہ گروپس کو مینشن کرنے کا آپشن موجود نہیں۔
کمپنی نے اس نئے فیچر کی محدود پیمانے پر آزمائش شروع کردی ہے۔ اس فیچر کے تحت اگر کوئی صارف اپنے اسٹیٹس میں کسی گروپ کو مینشن کرتا ہے تو اس گروپ کے تمام ارکان کو اس بارے میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گروپ کے تمام اراکین نہ صرف اس اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے بلکہ اگر چاہیں تو اسے دوبارہ شیئر بھی کرسکیں گے۔ حتیٰ کہ وہ افراد بھی اس نوٹیفکیشن کو وصول کریں گے جنہیں صارف نے بلاک کیا ہوا ہو، بشرطیکہ وہ اس گروپ کا حصہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے مصروف صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرا دی
فی الحال یہ فیچر صرف محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے عام صارفین کے لیے بھی جاری کردیا جائے گا۔ البتہ اس کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹس انسٹنٹ میسیجنگ ایپ گروپس واٹس ایپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹس انسٹنٹ میسیجنگ ایپ گروپس واٹس ایپ واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
ٹوئٹر کے شریک بانی نے واٹس ایپ کے مقابلے پر نئی میسجنگ ایپ متعارف کرا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوئٹر کے شریک بانی اور موجودہ بلاک کمپنی کے سی ای او جیک ڈورسی نے واٹس ایپ کا متبادل میسجنگ پلیٹ فارم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
یہ نیا پلیٹ فارم “بِٹ چیٹ” کہلاتا ہے اور یہ ایک ڈی سینٹرلائزڈ میسجنگ ایپ ہے جو بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر کام کرتی ہے، یعنی اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے نہ کوئی سرور درکار ہے اور نہ ہی فون نمبر یا ای میل سے سائن ان کرنے کی ضرورت ہے۔
جیک ڈورسی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ میں بتایا کہ اس ایپ کا بیٹا ورژن ٹیسٹ فلائٹ پر دستیاب ہے، جبکہ مکمل وائٹ پیپر GitHub پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اسے بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر مبنی ایک “ذاتی میسجنگ تجربہ” قرار دیا ہے جس میں تمام پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔