واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، چیٹس میں بہترین فیچر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ میں چیٹ کرنے والوں کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد گفتگو کو زیادہ منظم اور آسان بنانا ہے۔
WaBetaInfo کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ایسا سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کسی میسج پر تھریڈ کی صورت میں ریپلائی کرسکیں گے۔
یہ فیچر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک اور ایکس (ٹوئٹر) سے ملتا جلتا ہے، جہاں کمنٹس کے نیچے جوابات تھریڈ کی شکل میں نظر آتے ہیں۔ واٹس ایپ میں یہ نیا فیچر صارفین کو کسی خاص میسج کے ساتھ ہونے والی مکمل گفتگو ایک ہی جگہ دکھائے گا، جس سے مخصوص موضوع سے جڑی بات چیت تلاش کرنا آسان ہوگا۔
اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی میسج پر جواب دیا جائے تو وہ الگ میسج کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جس سے گفتگو کی ترتیب متاثر ہوتی ہے۔ مگر اب گروپ چیٹس میں جب کوئی کسی پیغام پر جواب دے گا تو وہ اوریجنل میسج کے نیچے جڑا ہوا نظر آئے گا اور اس پر کلک کرکے اس مخصوص میسج سے متعلق تمام ریپلائیز کو دیکھا جا سکے گا۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین کو بار بار چیٹ ہسٹری میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژنز میں سامنے آیا ہے اور فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم امید ہے کہ جلد ہی اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔