آتش فشاں دوبارہ سے پھٹ پڑا، راکھ اور گرم گیسز کا طوفان 11 میل آسمان کی بلندی تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
انڈونیشیا کا آتش فشاں ماؤنٹ لیووٹوبی لاکی لاکی پوری شدت کے ساتھ دوبارہ سے پھٹ پڑا، جس کے باعث راکھ اور گرم گیسز کا طوفان 18 کلو میٹر (11 میل) آسمان کی بلندی تک پہنچ گیا اور قریبی دیہات پر راکھ کی تہیں جم گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی ارضیاتی ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آتش فشاں گزشتہ ماہ سے اعلیٰ ترین الرٹ لیول پر ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آتش فشاں پھٹ جانے کے باعث آتش فشانی مواد، گرم گیس، چٹانیں اور لاوا پہاڑ کی ڈھلوانوں سے 5 کلومیٹر (3 میل) تک نیچے بہنے لگا۔
ارضیاتی ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کے مطابق یہ اخراج نومبر 2024ء کے بڑے دھماکے کے بعد سب سے شدید ہے، جس میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سطح کا دھماکہ یقیناً ہوائی سفر سمیت دیگر خطرات بڑھا دیتا ہے، ہم جلد ہی دائرہ کار کو بڑھا کر دوبارہ جائزہ لیں گے۔
رپورٹس کے مطابق18 جون کو ہونے والے دھماکے کے بعد آتش فشاں کے ارد گرد کے خطرناک زون کا دائرہ 7 کلومیٹر (4.
گزشتہ سال کے دھماکوں کے بعد 6 ہزار 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا جبکہ جزیرے کا فرانس سیڈا ایئرپورٹ بند کر دیا گیا تھا، جو ابھی تک نہیں کھولا جاسکا ہے۔ Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔