سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال 25-2024 کے اختتام پر فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا اضافہ ، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی ، افراط زر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی طلب میں اضافہ کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا ہے ۔
واضح رہے کہ 29 جون 2024 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی جو مالی سال کے اختتام پر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے تک بڑھ گئی۔(جاری ہے)
اس طرح مالی سال 24-2023 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت گزشتہ مالی سال کے آغاز پر 2 لاکھ 7ہزار 219روپے تھی جس میں دوران سال 93 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 3 لاکھ 240 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے آغاز پر بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 2326 ڈالر تھی جو مالی سال کے اختتام پر 3280 ڈالر تک بڑھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ کے نتیجہ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 950 ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت میں کمی ، افراط زر کی شرح اور سونے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے نتیجہ میں سونے کی مقامی قیمت میں اضافہ کا رجحان رہا ہے۔ اے پی ایس جی جے اے کے حکام نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے دوران بھی سونے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں کاتعین بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی بیشی سے منسلک ہو گا۔\395\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ مالی سال کے دوران میں گزشتہ مالی سال مالی سال کے ا سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں سونے کی کی قیمت میں میں اضافہ
پڑھیں:
اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-14
اسلام آباد ،راولپنڈی (صباح نیوز) ڈینگی کا پھیلا ئوجاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 42افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاروا چیکنگ کے دوران 185 پازیٹو ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی،اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 67 مریض زیرعلاج ہیں۔دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 19 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ۔محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 1361 ہوچکی ہے،اس وقت راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیر علاج ہیں۔