بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام: 19ارب25کروڑروپے منظور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکول کھولنے کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان میں 5 دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، اسی طرح ڈیرہ بگٹی ، ژوب اور موسی خیل میں بھی دانش اسکول کھولے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے قیام پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 19 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی، منصوبوں پر وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتوں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں دانش اسکول کی منظوری کے قیام
پڑھیں:
میٹرز خریداری ،ایشیائی بینک کی لیسکو کیلئے 4ارب روپے قرض کی منظوری
لاہور(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کیلئے4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دیدی۔لیسکو نے 4ارب کے قرض سے1لاکھ 30ہزارمیٹرز کی خریداری شروع کردی، سنگل، تھری فیز اور اے ایم آئی ایل ٹی اورایچ ٹی میٹرز کی خریداری کی جائیگی۔
بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزارسنگل فیز میٹرز کی تنصیب کی جائیگی، ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر7ہزار تھری فیز کنکشنز بھی سمارٹ میٹرزپرمنتقل ہوں گے۔