سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔

ان میں سے 2.

8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ 1.7 ملین صارفین کے حوالے سے مزید ڈیٹا بشمول پتے، تاریخ پیدائش، فون نمبر اور کھانے کی ترجیحات کو چوری کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

قنطاس گروپ کی چیف ایگزیکٹیو وینیسا ہڈسن نے کہا کہ ایئر لائن نے صارفین سے رابطے کر کے انہیں ان مخصوص ذاتی ڈیٹا فیلڈز کے بارے میں مطلع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جن سے معلومات کو چوری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے ہم نے اپنے صارفین کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لئے سائبر سکیورٹی کے متعدد اضافی اقدامات کئے ہیں اور جو کچھ ہوچکا اس کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ایئر لائن نے 2 جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ اس پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے اور پیر کو بتایا تھا کہ ایک ہیکر نے کمپنی سے رابطہ کر کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

وینیسا ہڈسن نے مزید کہا کہ قنطاس اس واقعے کے سلسلے میں نیشنل سائبر سکیورٹی کوآرڈینیٹر، آسٹریلوی سائبر سکیورٹی سینٹر اور آسٹریلوی فیڈرل پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔کمپنی نے صارفین کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا ہے، خاص طور پر ای میلز، فون کالز اور پیغامات کے ساتھ جہاں بھیجنے والا یا کالر قنطاس سے ہونے کا دعویٰ کرے۔قنطاس نے کہا کہ حملے میں چوری کیا گیا کوئی بھی ذاتی ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا ہے اور کمپنی اس کی سائبر سکیورٹی کے ماہرین کی مدد سے فعال طور پر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سائبر سکیورٹی کیا گیا کہا کہ

پڑھیں:

ماحولیاتی لیوی لگنے کے بعد ہنڈا نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا

ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 47 ہزار روپے سے لیکر 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے، جو مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نیو انوائرنمنٹل وہیکل (این ای وی) لیوی کے باعث کیا گیا ہے، نئی قیمتیں یکم جولائی سے مؤثر ہوچکی ہیں۔

نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ڈیلرز کو جاری کردہ قیمت کے نوٹس کے مطابق، ہنڈا سٹی 1.2 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی اب بالترتیب 47 ہزار روپے، 48 ہزار روپے اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد 46 لاکھ 96 ہزار روپے، 47 لاکھ 37 ہزار روپے اور 59 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

نئی قیمت کے نوٹس کے مطابق ہنڈا بی آر وی 1.5 سی وی ٹی، سوِک اوریئل اور سوِک ٹربو آر ایس کی قیمتوں میں بالترتیب ایک لاکھ 30 ہزار روپے، ایک لاکھ 75 ہزار روپے اور 2 لاکھ ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ان ماڈلز کی نئی قیمتیں بالترتیب 64 لاکھ 29 ہزار روپے، 88 لاکھ 34 ہزار روپے اور ایک کروڑ ایک لاکھ روپے ہو گئی ہیں۔

ایچ اے سی ایل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور فریٹ لاگت میں اضافے جیسے مسلسل چیلنجز کے باوجود کمپنی نے ان اثرات کو صارفین تک منتقل کیے بغیر خود برداشت کیا ہے، تاہم این ای وی لیوی کمپنی کے کنٹرول سے باہر ہے اور اسے صارفین تک منتقل کرنا ناگزیر ہے۔

یہ قیمتیں فریٹ اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے بغیر ہیں، جو صارفین سے متعلقہ شرحوں کے مطابق وصول کی جائیں گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ویڈیو لیک ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو ان برانڈز کے فون کبھی استعمال نہ کریں
  • ماحولیاتی لیوی لگنے کے بعد ہنڈا نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا
  • سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی اور سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا انضمام
  • زرعی صارفین کیلئے آسان اقساط پیکج متعارف
  • راولپنڈی: شہریوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا شیر کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
  • پاکستان کا پہلا اے آئی سائبر سیکیورٹی ٹول ’ڈیکسٹر‘ متعارف
  • اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ