بارش سے بچنے کیلیے سماجی تنظیموں کو منصوبہ سازی کرنی ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) مون سون امکانی بارشوں اور موسمی خطرات سے نمٹنے کے لئے سماجی تنظیم سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (سی ایس ایس پی) کے طرز عمل پر کام کرنا ہوگا جس سے دیہی علاقوں میں مسائل کم ہوسکتے ہیں۔ اس امر کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو و فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میرپورخاص(ڈی ڈی ایم اے) فیصل علی سومرو نے سی ایس ایس پی کے تحت گاؤں نانجی پٹیل میں امکانی بارشوں سے قبل گاؤں کے مکینوں کو سیفٹی وال ( بچاؤ بند) کے کام کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرپورخاص کی تمام سماجی تنظیموں کو مقامی لوگوں کو قدرتی آفات سے بچانے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر کام کرنے کے منصوبے بنانے ہوںگے ڈی ڈی ایم اے ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے اس موقع پر سی ایس ایس پی ٹیم افشاں بھٹی ، پرکھو ایسر اور کمیونٹی کے معزز شیوا مل ، کرشن مل، جیا داس ، سنیتا و دیگر ممبران موجود تھے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر سی ایس ایس پی محمد بخش کپری نے بتایا کہ سی ایس ایس پی تحصیل شجاع آباد کے مختلف گوٹھوں میں خواتین کے اسکل ٹریننگ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں بھی کام کر رہی ہے، جس کے تحت آج گاؤں نانجی پٹیل میں امکانی بارشوں سے بچاؤ کے لیے گاؤں کو سیفٹی وال کے کام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے امکانی بارشوں میں گاؤں میں نقصان میں کمی آسکتی ہے اس میں مقامی کمیونٹی، معززین افراد خواتین ایکٹیوسٹ اور فیتھ لیڈران کا تعاون بھی شامل ہے۔اس موقع پر گاؤں کی خواتین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو گاؤں نانجی پٹیل گرلز اسکول دینے کے لئے درخواست بھی کی جس کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امکانی بارشوں سی ایس ایس پی
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری
وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو جعل سازی سے بچانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بکنگ سے پہلے متعلقہ کمپنی کی لازمی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کی جائے۔
https://mora.gov.pk/SiteImage/Misc/files/Web%20list%2015-9-25(1).pdf
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا
انہوں نے کہا کہ عمرہ پیکج کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی کے اکاؤنٹ میں کی جائے اور کمپنی سے ادائیگی کی رسید اور معاہدے کی کاپی ضرور حاصل کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ زائرین کو چاہیے کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج ہی بک کرائیں تاکہ کسی قسم کی شکایات یا مشکلات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
113 مصدقہ عمرہ کمپنیاں عمرہ زائرین وزارت مذہبی امور