لاہور (نیوز ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ ٹریننگ کے لیے عید کے بعد برطانیہ جاؤں، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میرا سب سے بڑا ہدف ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہم ضرور منصوبہ بندی کریں گے جس کے بعد امید ہے کہ مزید نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ہونی چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان اس میں بھرپور طریقے سے حصہ لے سکیں اور آگے بڑھ سکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے، ہم سب اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔

قبل ازیں لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال نے ارشد ندیم کا استقبال کیا اور انہیں اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو گلدستہ پیش کیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لیے خاندان کے افراد سمیت لیسکو اور واپڈا کے افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن فائنل میں شاندار 86.

40 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے 50 سالوں میں یہ پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم نے یہ فتح پاکستان کے نام کی تھی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یہ آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے کہ اللہ نے مجھے فائنل میں کامیاب کیا، اور پاکستان کو عزت دی۔

کراچی میں رات گئے یکے بعد دیگرے زلزلے کے تین جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گولڈ میڈل نے کہا کہ انہوں نے کے لیے کے بعد

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ،پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست