ضمنی الیکشن جیتنے پر حنا ارشد ورائچ کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم نون کی کامیابی دراصل اس بات کا ثبوت ہے، پاکستان کے عوام مسلم لیگ نون کی قیادت پر پاکستان کی ترقی، دفاع کیلئے بھرپور اعتماد کر رہے ہیں، اس الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست اس بات کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حنا ارشد ورائچ کو ضمنی الیکشن جیتنے پر پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پنجاب کے علاقے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم نون کی کامیابی دراصل اس بات کا ثبوت ہے، پاکستان کے عوام مسلم لیگ نون کی قیادت پر پاکستان کی ترقی، دفاع کیلئے بھرپور اعتماد کر رہے ہیں، اس الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست اس بات کا ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو منفی تخریبی سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں ملک امن استحکام کا سفر جاری رکھے۔پاکستان نے جس طرح بھارت کا غرور 3 دن میں خاک میں ملایا ہے، پاکستانی قوم کا بہادر مسلح افواج و وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد مزید بڑھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی محبت کا عملی ثبوت آج سیالکوٹ کا الیکشن ہے، مسلم لیگ نون ہی پاکستان کی ترقی کی جماعت ہے، پاکستان کے عوام سمجھدار ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا کا جادو تھا جس سے لوگوں کو ورغلایا گیا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے کچھ دیر کے لئے لوگوں کو گمراہ کیا لوگ باخبر ہو گئے ہیں، ہندوستان کا میڈیا اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا یہ دونوں آپس میں کزن ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس بات کا ثبوت ہے کہنا تھا کہ پاکستان کی احسن اقبال نون کی
پڑھیں:
اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی
اسپین کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اسپین میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی تاکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی معاونت کی جا سکے۔
بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹیم بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزیوں کے ثبوت جمع کرے گی۔
یہ شواہد بعد میں متعلقہ اداروں کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی تعاون اور انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی، اسپین نے بھارتی جہاز کو لنگرانداز ہونے سے روک دیا
اس سے قبل ہسپانوی پولیس متاثرین کے بیانات اور دیگر ثبوت جمع کر چکی ہے، جنہیں تفتیش کاروں نے ’بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں‘ کی طرف اشارہ قرار دیا ہے۔
حکم نامے میں زور دیا گیا کہ اسپین میں ثبوت اکٹھے کرنا اہم ہے تاکہ مستقبل میں انہیں بطور ناقابلِ تردید شہادت استعمال کیا جا سکے اور ان جرائم کے مرتکب افراد کو جوابدہ بنایا جا سکے۔
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کے اسلحہ معاہدے منسوخ کر دیے