سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کے حلقے پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہا۔
حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 125 ہے، جن کے لئے 185 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے، جن میں سے 11 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔
ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فخر نشاط کے درمیان مقابلہ ہے۔
یاد رہے کہ یہ سیٹ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔
نشے کی لت میں مبتلا ہونے کے الزام پر ایلون مسک رد عمل بھی آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا عمل
پڑھیں:
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔
الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبرخان کے خلاف الیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔
میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دیدی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔
الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب آزاد جموں کشمیر میں جنرل الیکشن کو ایک سال کے قریب وقت باقی رہ گیا ۔