تقریب میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسینؑ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم جی پی آئی یونٹ کے زیر اہتمام کراخیلہ بر کلے مسجد میں ایک پُرنور یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، سینیئر احباب، ضلعی کابینہ، جی پی آئی یونٹ کابینہ علاقائی مشران اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس او کے زیراہتمام یوم حسین
پڑھیں:
سرینگر میں شیعہ فیڈریشن کے صدر عاشق حسین خان کی میرواعظ ڈاکٹر عمر فاروق سے اہم ملاقات
دونوں رہنماؤں نے منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے تباہ کن خطرہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں منشیات، بے راہ روی اور دیگر سماجی مسائل کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کے درمیان شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ایک تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سماج کو درپیش سنگین چیلنجز اور ان کے تدارک کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران منشیات کی لت کو نوجوان نسل کے مستقبل کے لئے تباہ کن خطرہ قرار دیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بامقصد بیداری مہمات اور عملی اقدامات وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح بے راہ روی اور اخلاقی بگاڑ کو بھی معاشرے کی بنیادوں کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ دینی، فلاحی و تعلیمی اداروں کو اس چیلنج کے مقابلے میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ملاقات میں اتحاد، تعلیم اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ غربت اور بے روزگاری نوجوانوں کو غلط سمت کی طرف دھکیل رہی ہے، جس کے انسداد کے لئے پالیسی سطح پر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ شیعہ فیڈریشن کے صدر اور میرواعظ کشمیر نے بالخصوص باہمی رواداری اور اتحاد اسلامی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر میں بھائی چارہ ہی ایک بہتر اور پُرامن سماج کے قیام کی ضمانت ہے۔