سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں عوام میں جنگلی جانوروں و پرندوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

اس تناظر میں آج ماحولیاتی توازن میں اہم کردار کے حامل ایک ممالیہ سیوٹ کیٹ جسے مقامی زبان میں مشک بلی کہا جاتا ہے، کے متعلق دلچسپ حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں تاکہ عوام اس عطیہ قدرت کو غیر قانونی شکار اور کاروبار سے محفوظ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے خطرہ بن گئی

سیوٹ کیٹ بنیادی طور پر ایشیا اورافریقہ کے بعض حصوں میں پائی جاتی ہے ، بظاہریہ جانور بلی کی طرح نظر آتا ہے ،حقیقت میں یہ بلی سے مختلف ہے ۔مشک بلی کا جسم دبلا پتلا ، نوکیلی ناک ، چھوٹی ٹانگیں اور دم لمبی ہے ،عمومی طور پر اس کا وزن 1.

5کلو گرام سے5 کلوگرام تک ہوتا ہے.

یہ ایک سبزی و گوشت خور جانور ہے جو پھل کے علاوہ کیڑے مکوڑے وغیرہ کھاتا ہے۔سیوٹ کیٹ کا مسکن جنگلات ، جھاڑیاں ، پہاڑی علاقے کے علاوہ انسانی آبادیوں کے قریب پائی جاتی ہے ،یہ زیادہ تر رات کو سرگرم ہوتی ہے ،یہ درختوں پر چڑھنے کی ماہر ہے ،اس کے جسم میں قدرتی طور پر ایک غدود ہوتا ہے جو خوشبو دار مادہ سیوٹون خارج کرتا ہے جسے پرفیوم بنانے میں استعمال کیاجاتا رہا، اکثر ممالک میں اسے مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن 2025 کے موقع پر پیغام

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی آبادی کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ اس جانور کا غیرقانونی شکار اور ناجائز تجارت کی جاتی ہے مزید برآں اس کا قدرتی مسکن بھی تباہ ہوتا جارہا ہے ۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے اسے وائلڈلائف ایکٹ کے جدول تھری میں رکھا ہے جس مکمل تحفظ حاصل ہے تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیوٹ کیٹ یا دیگر جنگلی حیات کی بابت شکایت کی صورت میں فوری 1107پر محکمہ کو اطلاع دے کر جنگلی حیات بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Civet Cat we news افریقہ آگاہی مہم ایشیا پاکستان پنجاب حکومت جنگلی حیات سیوٹ کیٹ مریم اورنگزیب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افریقہ ا گاہی مہم ایشیا پاکستان پنجاب حکومت جنگلی حیات مریم اورنگزیب جنگلی حیات کے لیے

پڑھیں:

’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ احتجاج کے تناظر میں ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے طلبہ اور سونم وانگچک سے اپیل کی ہے۔

سلمان خان نے نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر جاری طلبہ احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’طلبہ کی تعلیم اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس لیے انہیں خود بھی فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اپنے والدین کو مزید پریشان کرنا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’معزز وزیرِ اعظم اس معاملے پر ٹوئٹ کر چکے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے والدین اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔‘‘

        View this post on Instagram                      

اداکار نے اپنے پیغام میں گزشتہ 25 روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تعلیمی کارکن سونم وانگچک کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’سونم، اب بہت ہو گیا، بھائی۔ براہِ کرم اپنی بھوک ہڑتال مزید طویل نہ کریں۔ اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو احتجاج کا جذبہ برقرار رکھیے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کی ضرورت ہے۔ کچھ کھا لیجیے، اگر چاہیں تو میں اپنے گھر سے آپ کے لیے کھانا بھی بھجوا دوں گا۔‘‘

یہ بیان سلمان خان کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران اس معاملے پر دوسری عوامی اپیل ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے نیٹ امتحان کے تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا تھا۔

        View this post on Instagram                      

واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل