پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی کامیابی کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رکن آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میراکبر کی کامیابی کالعدم قرار دیدی۔
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 باغ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی میراکبر کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آگیا۔
الیکشن ٹربیونل جج حافظ اکرم نے میر اکبرخان کے خلاف الیکشن عزرداری پر فیصلہ سنایا۔
میر اکبر خان کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کالعدم قرار دیدی گئی۔ سردار میراکبر انوارالحق کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہیں۔
الیکشن ٹربیونل نے قرار دیا کہ ایل اے 16 باغ کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوئی، میر اکبرخان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرکے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا جب آزاد جموں کشمیر میں جنرل الیکشن کو ایک سال کے قریب وقت باقی رہ گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: الیکشن ٹربیونل
پڑھیں:
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کے ایک اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے کے مطابق شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کا ثبوت طلب نہیں کیا جاسکے گا، امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ صدرِ کو وفاقی سطح پر ووٹنگ کے لیے ایسی شرط عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لیے امریکی شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا تھا۔ تاہم عدالت نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا، عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ آئندہ صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین پر جاری بحث کو مزید شدت دے سکتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاہم حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔