عمران خان کے بیٹے امریکہ میں سرگرم، رچرڈ گرینل سے ملاقات – والد کی رہائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
اسلام آباد / واشنگٹن(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان نے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن رچرڈ گرینل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال، عمران خان کی گرفتاری، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی۔
رچرڈ گرینل نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے منتخب رہنما کو جیل میں رکھنا جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان میں سیاسی انتقام کے خطرناک رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان خان کی ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر ریپبلکن رہنماؤں سے روابط شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کا مقصد بین الاقوامی برادری کو پاکستان میں ہونے والی سیاسی ناانصافیوں سے آگاہ کرنا اور عمران خان کے حق میں عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا عمل جاری ہے اور عمران خان متعدد مقدمات میں زیرِ حراست ہیں۔
عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکہ پہنچ گئے۔
رچرڈ گرینل سے ملاقات۔
رچرڈ گرینل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے دوسرے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ pic.
— Jimmy Virk – Imranian ???????? (@JimmyVirkk) July 22, 2025
Post Views: 2
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور سلیمان خان عمران خان کے خان کی
پڑھیں:
حافظ طاہر مجید کی میئر حیدرآباد سے ملاقات، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران شہر حیدرآباد میں ڈینگی، سیوریج و فراہمی آب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر اور جماعت اسلامی یوسی 124کے چیئرمین و نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ آفاق نصر بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے گفتگومیں حیدرآباد میں ڈینگی اور ملیریا کے تیزی سے پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں روزانہ سینکڑوں ڈینگی کے کے مریض تشویشناک کیسز کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ محلوں اور بستیوں میں بے شمار غیر رپورٹ شدہ کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ تمام یوسیز میں مچھر مار اسپرے کرایا جائے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں، انہوں نے فتح چوک روڈ، امریکن کواٹر روڈ، پرانی سبزی منڈی روڈ سے محمدی چوک تک سڑکوں کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بھی بات کی ضلعی امیر حافظ طاہر مجید نے پرانی سبزی منڈی چوک کو غزہ چوک کے نام سے منسوب کرنے کی بھی درخواست کی۔ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے پرانی سبزی منڈی چوک کو غزہ چوک قرار دینے کے لیے ایوان سے منظوری کرانے کے ساتھ پیش کردہ مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
حیدرآباد: جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی وفد کے ہمراہ میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے ان کے دفتر میں ملاقات کررہے ہیں