بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں واقع صوبے کا سب سے بڑا باغ قاسم باغ 100 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔

اس باغ کی سالانہ پیداوار میں انگور کی 27 اقسام شامل ہیں جن میں امریکن ریڈ گلوف، لال، اسابی، سیمسن، سندرخانی، کلمکہ، ائتہ اور دیگر اقسام نمایاں ہیں۔

باغ سے ہر سال قریباً ایک لاکھ پیٹیاں انگور حاصل کی جاتی ہیں۔ سیزن کے دوران اس باغ میں قریباً 300 مزدور روزگار پاتے ہیں، جبکہ یہاں پیدا ہونے والے انگور بیرون ملک بھی برآمد کیے جاتے ہیں۔ مزید جانیے حضرت علی کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انگور بلوچستان قاسم باغ قلعہ عبداللہ گلستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگور بلوچستان قلعہ عبداللہ گلستان وی نیوز

پڑھیں:

بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے

بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
  • بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
  • ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
  • قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھالیا