سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک نام بھی عمران خان کی مشاورت کے بغیر نہیں ڈالا گیا۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی کےساتھ ہوئے، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کےلیے تمام نام پہلے ہی فائنل کرلیے تھے اور ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 6 سیٹیں ملی ہیں، مارچ 2024 میں خیبرپختونخواسینیٹ انتخابات کامعاملہ فائنل ہو گیا تھا، مخصوص نشستوں کی وجہ سےخیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے معاملے میں بریک آگیا تھا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ایسالگا ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی بنتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، عمران خان نے مرزا آفریدی کا نام فائنل کیا تھا اور انہوں نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، مرزا آفریدی پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔
اسرائیل نے حضرت ابراہیم کے مقبرے اور مسجدِ ابراہیمی کا کنٹرول سنبھال لیا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 2 سال ہوگئے ہیں اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں، عمران خان سے ملاقات سے متعلق عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ان سےآخری ملاقات بیرسٹرسیف کی ہوئی اور پھر بہنوں کی ملاقات ہوئی۔
انہوں کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا نہیں پڑتا لوگ خود نکلتے ہیں، عمران خان احتجاج کو جیل سے خود لیڈ کریں گے، مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا، اب جو بھی ہوگا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پرہوگا۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ کیلئے عالمی مالیاتی نظام میں گہری اصلاحات ناگزیر ہیں؛ اسحاق ڈار
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپانی میڈیا کے مطابق ناگویا کے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے فوڈ ڈیلیوری ایپ “ڈیماے کین” کی کینسل / ریفنڈ پالیسی میں موجود سسٹم خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال میں ایک ہزار سے زیادہ آرڈرز بغیر ادائیگی وصول کیے۔
وہ contactless delivery کا آپشن منتخب کرتا اور آرڈر پہنچنے کے باوجود کمپنی کو دعویٰ کرتا کہ اسے کھانا نہیں ملا، جس پر کمپنی اسے رقم واپس کر دیتی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص نے ایک نہیں بلکہ 124 جعلی اکاؤنٹس بنائے، فیک نام اور ایڈریس استعمال کیے، پری پیڈ کارڈز سے رجسٹریشن کرتا اور کچھ دن بعد ممبرشپ کینسل کر دیتا تھا، اسی وجہ سے یہ فراڈ طویل عرصہ پکڑا نہیں جا سکا۔ اندازے کے مطابق اس نے تقریباً 24 ہزار ڈالرز یعنی 67 لاکھ روپے سے زائد کے آرڈرز بغیر ادائیگی حاصل کیے۔
جاپانی پولیس نے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کرلیا ہے، اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے بے روزگار ہے، پہلے صرف آزمایا تھا لیکن جب مفت کھانا ملنے لگا تو یہی سلسلہ جاری رکھا۔