ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت نے میٹنگ سے پھر کنارہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کے لیے بنگلادیش پہنچ گئے ہیں۔ ڈھاکا ایئرپورٹ پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر آمین الاسلام نے ان کا استقبال کیا۔
محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کی 24 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے، جبکہ آج اجلاس میں شریک مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
Asian Cricket Council President Mohsin Naqvi arrives in Bangladesh.
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) July 23, 2025
اس اہم اجلاس کے دوران ایشیا کپ 2025 کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، مگر تاحال بھارتی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کا شیڈول سامنے آ گیا، لیکن کیا پاکستان کھیل پائے گا؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ اگر میٹنگ کا وینیو تبدیل نہ کیا گیا تو وہ اجلاس میں شرکت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ بھارت نے بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کو بنیاد بناتے ہوئے نہ صرف میٹنگ میں شرکت سے انکار کیا ہے بلکہ اگست میں ہونے والی مجوزہ سیریز بھی ملتوی کردی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر رکن ممالک کے نمائندے ڈھاکا پہنچ چکے ہیں اور اجلاس میں بھرپور شرکت متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل بنگلادیش بھارت ڈھاکا ایئرپورٹ محسن نقویذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ 2025 ایشین کرکٹ کونسل بنگلادیش بھارت ڈھاکا ایئرپورٹ محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اجلاس میں میں شرکت
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔