پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
لاہور:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9 مئی کے واقعات کے مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اجلاس میں عدالتی فیصلوں کے خلاف ممکنہ قانونی راستے، بالخصوص اعلیٰ عدالتوں میں اپیل دائر کرنے کے آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آئندہ لائحہ عمل بھی زیر غور آئے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد تین بجے پی ٹی آئی رہنما پنجاب اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں عدالتی فیصلے، آئندہ سیاسی حکمت عملی اور قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سینئر سیاست دان میاں اظہر کا انتقال، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔
میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سےرکن قومی اسمبلی تھے، وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جبکہ1990 ءسے 1992 ءتک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے تھے اور اب چند سال پہلے وہ اپنے بیٹے حماد اظہر کے ساتھ پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے تھے۔