2025-07-23@10:18:24 GMT
تلاش کی گنتی: 7965

«کراچی جانے»:

    کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص  کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔ ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔  
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)شہرقائد کے علاقے بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچی29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹائون کے رہائشی عدنان شیخ کی بیوی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے) ڈاکٹرز کے مطابق یہ پانچوں بچے 29 ہفتوں کی حمل کے بعد قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہے۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدائش کے بعد بچوں کو آکسیجن دی گئی کیونکہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ خوش آئند...
    کراچی(ویب ڈیسک) کراچی میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی، محکمہ موسمیات نے 28 جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیش گوئی کردی۔ شہر قائد میں آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں میں رجم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطاق شہر میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں، آئندہ 2 روز تک صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
    ---فائل فوٹو  ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران  مہر صاحبزاد خان  نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ...
    ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس...
    کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کے یہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا وزن بہت کم ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو آکسیجن دی گئی ہے۔
    کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک ملازم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی میں اتری، پرواز میں سوار ایک خاتون مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے اپنے بیگ کےغائب ہونے کی شکایت کی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت طارق علی کے نام سے ہوئی ہے، جو پی آئی اے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے، جب حکام نے اسے حراست میں لینے کی کوشش کی تو ایک مختصر مزاحمت کے بعد اس نے گرفتاری دیدی۔ ایک سینیئر اہلکار نے تصدیق کی...
    کراچی جانے والا مسافر جب بغیر پاسپورٹ جدہ پہنچ گیا تو وہاں اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ شہری نے ساری حقیقت کھل کر بتا دی۔ غلطی سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر ملک شاہ زین نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ سے وہ کام کے سلسلے میں لاہور میں تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی کے لیے آنا تھا اور رات 10 بجے کا ایئر سیال کا ٹکٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ جانے کے بعد تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد اناؤنسمنٹ ہوئی کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافر فلاں نمبر...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ بڑے میدان میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بڑے میدان میں استعمال شدہ اشیاء کے مختلف گودام ہیں، گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک اور دیگر اشیاء رکھی جاتی ہیں۔گودام مالکان نے الزام لگایا ہے کہ 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے ان سے ٹینکر خریدنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 چار فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی میں واقع کباڑ کے بڑے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ شعلے اور دھواں دور دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر استعمال شدہ کپڑوں، پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کئی گودام موجود ہیں، جہاں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  آگ لگنے کے بعد علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور فضا میں سانس لینا مشکل ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ متعدد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ چکے ہیں تاہم اُن میں...
    کراچی: حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سکھدیو ہیمنانی...
    فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری کرنے کے الزام میں قومی ایئرلائن کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔خاتون مسافر نے کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان چوری ہونے کی شکایات کی تھی۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملازم کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق پکڑا گیا ملازم شعبہ انجینئرنگ سے تعلق رکھتا ہے، پکڑنے کے دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔زیرحراست ملازم کو اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا، ملازم کا ایئرپورٹ انٹری پاس ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لانڈھی 4 نمبر...
    کراچی: ائیرپورٹ پر مسافروں کے سامان چوری میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکو ذرائع نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا ہے، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔ خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی۔ کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ ذرائع...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے...
    —جنگ فوٹوز اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی مقررہ ڈیڈ لائن سے قبل جولائی میں نتائج کا اعلان کیا گیا۔چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ ایمان ہاشمی بنتِ شجاعت علی رول نمبر...
    ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں مخدوش قرار دے کر خالی کرائی گئی 41 عمارتیں بلڈرز کو فروخت کی جائیں گی، سندھ حکومت بے دخل کیے گئے مکینوں کو بے نظیر انکم سپورٹ سے دو سال کا کرایہ اور رہائش کا جامع منصوبہ بنائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، رکن صوبائی اسمبلی دلاور خان و دیگر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ بغدادی لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ ہوا،اس واقعہ میں...
    فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
    ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون...
    کراچی: رفاعی پبلک پارکس کی زمین کمرشل استعمال کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی کی گئی۔ درخواست جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ سمیت مختلف ٹی ایم سی چیئرمینز کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کے ایم سی، ڈی جی پارکس، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، کے ڈی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے ایم سی رفاعی پبلک پارکس کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کمرشل استمعال کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ سٹی کونسل نے اس حوالے سے 19 مئی کو ایک قرارداد بھی پاس کی ہے، جس کی بنیاد پر پبلک پارکس میں رینٹل...
    علامتی فوٹو کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر...
    کراچی: ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی ابرآلود رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ مخدوش عمارتوں کے متاثرین بے یار و مددگار ہیں، کراچی سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہا، ایس بی سی اے کا نام کے بی سی اے ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ارشد وہرہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں،...
    نیاز امام حسینؑ میں سیاسی رہنما وقار مہدی، نائب صدر منور سعید، امجد حسین شاہ، چاند گل شاہ، اخلاق احمد، فرخ تنویر شہاب، اقبال لطیف، سید شہزاد رضا، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، معروف صحافی مظہر عباس، اے ایچ خانزادہ، امتیاز خان فاران، ممبر گورننگ باڈی محمد فاروق، صدر پیپ محمد جمیل، معروف میوزیشن اظہر حسین نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؑ کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؑ کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؑ کا انعقاد ...
    ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران  موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ارم فیصل بنت فیصل احمد رول نمبر 2045 نے ٹوٹل 1200 نمبرز میں سے 1054 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن، ایمان ہاشمی بنت شجاعت علی رول نمبر 2044 نے 988 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ شانزہ نایاب بنت محمد عامر رول نمبر 2135 نے 980 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ...
    اسلام آباد: پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ اور پائیدار سمندری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلیو اکانومی منصوبوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، شراکت داری اور ماحولیاتی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں 10.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایکوا کلچر وہ عمل ہے جس کے ذریعے سمندری یا میٹھے پانی میں مچھلی، جھینگے اور دیگر آبی حیات کی افزائش کی جاتی ہے، جو پاکستان کے ساحلی پانیوں میں غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا...
    فائل فوٹو خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔ اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔
    کراچی میں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے خلاف جماعتِ اسلامی کے تحت موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتام برنس روڈ پر ہوا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ نمبر پلیٹ کے نام پر ظلم بند نہ کیا تو پولیس چوکیوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو انفرا اسٹرکچر دینے کو تیار نہیں، سندھ حکومت سے پانی، بجلی اور سڑکیں مانگی جائیں تو یہ نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کا کہتے ہیں۔ منعم ظفر نے کہا کہ ہم محکمۂ پولیس کے کارندوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ رشوت خوری اور بھتہ خوری سے باز آ جاؤ، ایسا...
      پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے سرپرست اعلی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد، جمال صدیقی، امجد جاہ، اور دیگر رہنماں کی قیادت میں گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پانچ اگست کو ملک بھر میں...
      —جنگ فوٹو وفاقی وزیرِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈی جیز، ایڈوائزر اور ای ڈی سمیت تمام بھرتیاں روک دی گئی ہیں، ہائر ایجوکیشن کا نیا چیئرمین میرٹ پر لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 16 جولائی کو ہونے والے سرچ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کا اشتہار فائنل کر لیا جائے گا، تاہم نئے چیئرمین کی تلاش کے لیے کچھ وقت لگے گا اس دوران قائم مقام چیئرمین کا تقرر کر دیا جائے گا۔وہ اتوار کو آرٹس کونسل میں نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیرِ اہتمام تقسیمِ اسناد کی تقریب کے بعد جنگ/ دی نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں کی آڑ میں حب چوکی کے راستے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی  کا کہنا ہےکہ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حب چوکی سے آنے والے ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روک لیا، ٹرک پر بظاہر 340 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں لیکن جب ان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو صرف 193 بوریاں سیمنٹ سے بھری ہوئی نکلیں۔پولیس کے مطابق باقی 147 بوریوں میں چھالیہ چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 3001 کلو...
    کراچی: منگھو پیردین محمد گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کے قتل میں اس کی دوسری بیوی، اس کا سابقہ شوہر اور بیٹا بیٹی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کے علاقے دین محمد گوٹھ میں واقع مکان نمبر 63 سے ایک شخص کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتول لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد ایوب لاشاری ولد صوبت خان کے نام سے کی گئی،...
    کراچی: موچکو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والے سیمنٹ سے بھرے ٹرک کوچیک کیا جس پر بظاہر سیمنٹ کی 340 بوریاں موجود تھیں۔ چیکنگ کے دوران صرف 193 بوریوں میں سیمنٹ نکلا جبکہ باقی 147 بوریوں میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔ برآمد کی جانے والی چھالیہ کا مجموعی وزن 3001 کلو گرام ہے، چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں بوریوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔ چھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرکے گٹکا، ماوا اور دیگر کاموں میں استعمال ہونا تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ کارروائی کے دوران...
    سعودی عرب کی ایئرلائن Flyadeal نے پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان کر دیا ہے، جو اگست کے آخر میں فعال ہو جائیں گے۔  یہ اعلان Flyadeal کی پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے۔ 24 سے 26 اگست کے درمیان شروع ہونے والی ان پروازوں کے تحت: ریاض سے اسلام آباد ریاض سے پشاور ریاض سے سیالکوٹ دمام سے کراچی پر ہفتہ وار 2 سے 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ تمام پروازیں جدید Airbus A320 طیاروں پر کی جائیں گی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ریاض سے سیالکوٹ کا راستہ اس وقت کسی بھی ایئرلائن کی طرف سے براہ راست فراہم نہیں کیا جا رہا، کیونکہ PIA نے پچھلے سال یہ سروس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کی معروف سماجی شخصیت جماعت اسلامی کے دیرینہ ساتھی سابق کونسلر اورسابق امیدوار صوبائی اسمبلی نذر محمد شیخ طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے مرحوم کو کینٹ قبرستان کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات، جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں، تاجر انجمنوں کے عہدیداران نے شرکت کی نذرمحمد شیخ ہوم اسٹیڈ ہال پکاقلعہ سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پرکونسلر منتخب ہوئے، صوبائی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑاوہ انتہائی ملنسار اور عوامی سطح پر ہردلعزیز شخصیت تھے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ نے نذرمحمدشیخ کے انتقال پر ان کے بیٹے یوسی32کے چیئرمین اظہر شیخ...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پرانی لاش ملنے کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تقریباً 25 دن پرانی ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے برآمد ہونے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی مہینوں پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاش کو فوری...
    کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں آج 24 قیراط سونے کی قیمت 357,000 تولہ ہے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 13 جولائی 2025 بروز اتوار 327,334 تولہ ہے۔ سونے کی قیمتوں کے بارے میں باقاعدگی سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔ سونا سونا فی تولہ سونا فی10 گرام 24K Rs. 357,000 Rs. 306,070 22K Rs. 327,334 Rs. 280,565 21K Rs. 312,455 Rs. 267,812 20K Rs. 297,577 Rs. 255,059 18K Rs. 267,819 Rs. 229,553 پاکستان کے بڑے...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر شریف آباد تھانے کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء زوجہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو نامعلوم سمت سے...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں...
    فائل فوٹو کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب پرانی عمارت کا چھجہ گر گیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع پر ضلعی انتظامیہ اور ایس بی سی اے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، حکام نے مزدوروں کو بلاکر چھجے کا بقیہ حصہ بھی گرادیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہا کہ یہ عمارت خطر ناک قرار نہیں دی گئی تھی، عمارت قومی ورثہ میں شمار ہے، چجھے میں پانی بھرنے سے اس کا بوسیدہ حصہ گرا ہے۔
    کراچی: کراچی کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر واقع فیروزآباد تھانے کی حدود میں سنار سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واردات سے کچھ دیر قبل ہی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فوٹیج میں مدعی نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ ان کی شناخت موٹر سائیکل اور کپڑوں کے رنگ کی مدد سے کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف آج شام 5بجے فائیواسٹار چورنگی تا فریسکو چوک ’’بائیک ریلی ‘‘ ہوگی ۔ ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفر خان کریں گے ۔منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے نام پر عوام سے جبری پیسے بٹورنے کی اسکیم سراسر کرپشن اور عوام کے معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ جماعت اسلامی کراچی اس ظالمانہ اقدام کے خلاف عوام کی آواز بن کر کھڑی ہے اور آج فائیو اسٹار چورنگی سے فریسکو...
    کراچی: کراچی ڈویژن کے لیے آئندہ 3 دنوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات  کے مطابق کراچی میں اگلے تین دنوں کے دوران رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ موسم کا مجموعی مزاج مرطوب رہے گا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے جب کہ شام کے وقت یہ شرح 55 سے 65 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی گلشن اقبال کے دیرینہ کارکن فیصل خان مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی ۔منعم ظفر خان نے مرحوم کے بھائی صفدر خان اور بیٹے عمر سے ملاقات کی، اور دعاے مغفرت کی اورمرحوم کی جماعت اسلامی سے وابستگی، تحرک اور خلوص کومحبت اوراحترام سے یاد کیا۔اس موقع پرامیرضلع شرقی نعیم اختر،گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اورجماعت اسلامی کے دیگر ذمے داران و کارکنان بھی موجود تھے،اس سے قبل مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے درسِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلِ محلہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی میں ایک گھر سے پراسرار طور پر ملنے والی نوجوان کی لاش کی شناخت حمزہ کے نام سے کر لی گئی، جو کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ایک منظم ڈکیتی گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ تفتیشی حکام نے مشکوک موت قرار دیتے ہوئے ساتھیوں پر قتل یا واردات کے دوران زخمی چھوڑنے کا شک ظاہر کیا ہے۔ بلال کالونی پولیس کے مطابق حمزہ ولد ضمیر کی لاش نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ای کے مکان نمبر 106 سے ملی، جو اس کے قریبی ساتھی فیروز کے زیرِ استعمال تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فیروز نہ صرف حمزہ کا قریبی دوست تھا بلکہ وہ خود بھی متعدد ڈکیتیوں میں ملوث...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب سنار سے ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو سنار سے مبینہ طور پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اطراف سے ابتک کوئی سی سی ٹی وی وڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔
    کراچی: آرام باغ فرنیچر مارکیٹ کے قریب مخدوش عمارت کا چھجھہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔  آرام باغ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او عارف عباسی نے بتایا کہ فرنیچر مارکیٹ کے قریب حاجی منظور بلڈنگ کے چھجھے کا کچھ حصہ گر گیا تھا تاہم ملبہ نیچے گرنے کے واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ عمارت میں لوگ رہائش پذیر ہیں ۔
    کراچی: ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی ، گلستان جوہر کے علاقے بلاک 9 گل چوک کے قریب فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجا اٹھا پولیس کا دور تک نام و نشان تک نہیں تھا۔  فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 40 سالہ ریحان کے نام سے کی گئی۔  ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کو جسم پر 3 گولیاں لگی ہیں جس میں ایک سینے اور 2 پیٹ پر لگی تھیں۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کافی تعداد میں گولیوں کے چلے ہوئے خول ملے ہیں جنھیں پولیس...
    کراچی: شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا...
    کراچی: ایسٹ زون کے علاقے طارق روڈ کے قریب مسلح ڈاکو جیولرز سے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو نے بتایا کہ جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ میں موجود رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولر بلال کے مطابق چھینی جانے والی نقدی 3 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی جو کہ وہ کہیں سے لے کر آرہا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے اور...
    —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔ لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹسلاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دو ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن...
    کراچی میں عمارتوں کا گرنا معمول بن چکا ہے، اگرکوئی پرانی عمارت اپنی خستہ حالی اور مدت کو پورا کرنے کے بعد گرے تو اس کا متعلقہ سرکاری اداروں پرکوئی الزام عائد نہیں کیا جا سکتا مگر لیاری کے علاقے بغدادی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کو محض تیس سال قبل ہی تعمیرکیا گیا تھا۔ تیس سال کے عرصے میں کوئی بھی عمارت پرانی نہیں کہلائی جا سکتی۔ اس عمارت کا گرنا یہ بتاتا ہے کہ اس کی تعمیر انتہائی ناقص میٹریل سے کی گئی تھی، تعمیرات سے متعلق صوبائی حکومتی ادارے نے بھی اس کی تعمیر کے وقت اس کا انسپکشن کرنے کی شاید زحمت ہی نہیں کی۔  یہ بھی پتا چلا ہے کہ جب 2022میں اس عمارت...
    زیادہ پرانی بات نہیں، 70 کی دہائی میں ہمیں اپنے کالج دور میں لاہور اور کراچی بذریعہ ٹرین سفر کا موقع ملا۔ اس وقت رحیم یار خان سے لاہور آتے ہوئے کوٹ لکھپت اسٹیشن کے بعد لاہور شہر کا انتظار شروع ہو جاتا۔ اب لاہور کی شاخیں رائے ونڈ اسٹیشن سے شروع ہو جاتی ہیں۔ کراچی جاتے ہوئے اسٹیل مل کے بعد لانڈھی کورنگی گزرنے کے بعد ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شہر کا انتظار شروع ہوتا لیکن اب تو کراچی شہر کب کا اسٹیل ملز پھلانگ کر حیدرآباد کی طرف جا نکلا ہے۔ والد مرحوم 1950 کے لگ بھگ ٹھٹھہ میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھے۔ کراچی آتے تو ملیر ٹھہرتے۔ ان سے سنی باتوں کے مطابق ملیر ان...
    منگھوپیر سلطان آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ بچی کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد  لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل  پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی  اشیا لے اڑے۔ تفصیلات  کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں  محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔ چور کھڑکی توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور جنگ عظیم کی شیلڈ، نلکوں سمیت ڈی وی ڈی پلیئر لے گئے۔ ڈی جی پارکس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر دفتر 4 جولائی بند کیا گیا اور پھر 7 جولائی کو کھولا گیا ، واپسی پر دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔ چوری کے واقعے کا مقدمہ ڈی جی پارکس کے افسر زوہیب گل کی مدعیت میں نے...
    شہر قائد کے علاقے لیاری کلاکوٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہریوں کو ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ملزم کو دوران پیٹرولنگ روکا تو اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس ملزم کو تھانے لے آئی جسے بعدازاں جعلی پولیس اہلکار کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت خرم کے نام سے کی گئی جو کہ لیاری کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا جبکہ جعلی اہلکار کے قبضے سے پولیس کارڈ اورپولیس یونیفارم میں 2 پاسپورٹ سائز تصاویر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے بجائے سعودی عرب پہنچا دیے جانے والے مسافر نے نجی ایئرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔شاہ زین نامی مسافر، جو لاہور سے کراچی جانے کے لیے ایئرسیال کی پرواز میں سوار ہوا تھا، 7 جولائی 2025 کو ایئرلائن کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ پہنچ گیا۔ اس واقعے پر شاہ زین نے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔قانونی نوٹس میں متاثرہ مسافر نے ایئرلائن سے مکمل سفری اخراجات کی واپسی سمیت وضاحت طلب کی ہے۔ شاہ زین کے مطابق بغیر ویزا اور ضروری دستاویزات کے جدہ پہنچنے پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا...
    —علامتی تصویر لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا۔شہری کا کہنا ہے کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے۔ پاسپورٹ نہ ویزا، لاہور سے کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیادنیا بھر میں ایئر لائنز کی مختلف غلطیاں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستان کی نجی ایئر لائن نے لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر جدہ پہنچا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 جولائی 2025ء کو...
    شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے پاس واقع سڑک پر پڑے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا چہرہ بھی جلا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی کے قریب روڈ پر پڑے ڈرم سے لاش برآمد ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا۔  لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ڈرم سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ پلاسٹک کے نیلے رنگ کے ڈرم سے...
    سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
    ایک بیان میں میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں ہمارے ٹاؤنز بھی ہیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے بھی، پیپلز پارٹی کی سوچ ہے کہ ہر جگہ کام کرنا ہے، ضلع شرقی میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتوں اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب کا کارڈ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے،...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میں جب ڈمپر اور ٹینکرز کے نیچے آکر لوگ جاں بحق ہوررہے تھے تو حکومت سندھ کو کوئی پروا نہیں تھی، مہاجر قومی موومنٹ نے جب واٹر ٹینکرز اور ڈمپر مافیا سمیت پیپلز پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا تو مجھ سمیت میرے ساتھیوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیاں صوبے کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہیں، ہم صوبے کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں، بھائی چارگی کی پالیسی پر گامزن ہیں، اگر سندھ حکومت نے اجرک ٹیکس کے نام پر وصول کیے...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں ڈرم سےخاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش 15سے 20 روز پرانی لگتی ہے۔خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، کرائم سین یونٹ کی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ کراچی سے ہر ماہ اربوں روپے کی وصولی کی جاتی ہے، مگر اس کے باوجود گزشتہ سال واٹر بورڈ کے بجٹ سے پانی کے نظام کی بہتری کے لیے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا گیا۔ یہ صورتحال عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے میئر کراچی مرتضی وہاب کی جانب سے واٹر کارپوریشن انتظامیہ کے ہمراہ نیپا و صفورہ ہائیڈرنٹ پر کیے گئے مبینہ چھاپے کو محض ایک ڈرامائی کاروائی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علی خورشیدی نے سوال اٹھایا کہ کیا پورے کراچی میں صرف دو ہی غیر قانونی ہائیڈرنٹس سرگرم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ریجنل ہیڈآفس کراچی نے ایک خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیے ایدھی سینٹرز کے 106 یتیم افراد کی رجسٹریشن کردی ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا گیا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے رجسٹریشن کیلیے مہم 8 سے 11 جولائی تک جاری رہی۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، جن افراد کی رجسٹریشن کی گئی ان میں 46 نابالغ بچے، 31 لڑکیاں اور 29 لڑکے شامل ہیں۔ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق...
    کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ریجنل ہیڈآفس کراچی نے خصوصی مہم کے دوران قومی شناخت کے لیےایدھی سینٹرزکے 106یتیم افراد کی رجسٹریشن کر دی۔ ترجمان نادرا کے مطابق ریجنل ہیڈآفس کراچی نےایدھی فاؤنڈیشن میں یتیم اور لاوارث افراد کی رجسٹریشن مہم کا انعقاد کیا، ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے مہم 8 سے 11 جولائی تک کامیابی سے جاری رہی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں واقع مختلف ایدھی سینٹرز میں مجموعی طور پر 106 یتیموں کو رجسٹر کیا گیا، رجسٹریشن کا اندارج کروانے والوں میں 46 نابالغ (31لڑکیاں اور 29لڑکے)شامل ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق رجسٹریشن میں شمولیت قانونی شناخت کے بعد سماجی اور اقتصادی حقوق تک رسائی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے اپنی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر چیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، باتوں اور تعصب کا کارڈ کھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تعصب کا کارڈ کھیلنے والوں کا میئر کہتا تھا اختیارات نہیں، اب شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یوسی چیئرمینز کے ذریعے کام ہوتا نظر آرہا ہے، تم ہمیں جیتنے دو یا نہ جیتنے دو ہمیں سب سے پیار ہے، پیپلزپارٹی کا منشور لوگوں کی بلاتفریق خدمت ہے۔(جاری ہے) میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں 106 بڑی سڑکیں ہیں، گلیاں نہیں، گلی محلوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں گزشتہ سال ریبیز زدہ گائے کے کسان کو کاٹنے کے واقعے کو عالمی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے لانڈی میں یہ انوکھا اور خطرناک واقعہ گزشتہ سال اگست میں پیش آیا تھا جہاں ریبیز (کُتّے کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری) میں مبتلا ایک گائے نے اپنے ہی مالک کو کاٹ لیا۔ خوش قسمتی سے کسان نے بروقت طبی امداد حاصل کی، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ اس واقعے کو ایک بین الاقوامی طبی جریدے میں کیس اسٹڈی کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک 18 سالہ کسان کو اس وقت گائے نے ہاتھ اور انگوٹھے پر کاٹ لیا جب وہ...
    معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک فلیٹ سے حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کا واٹس ایپ گروپ بنا لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے گروپ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ کے ممبران کی ہر ہفتے حاضری لگوائی جائے گی، ان کا خیال رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انہیں مالی مدد کے ساتھ ذہنی صحت کے حوالے سے سہارا فراہم کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: اہم انکشاف پر مبنی حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی طوبیٰ انور نے کہا کہ کراچی میں بہت ساری اداکارائیں اکیلے رہتی ہیں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں ہوتیں اس لیے...
    ویب ڈیسک : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ نادرا کی جانب سے رجسٹریشن سنٹر 14 دن کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے، جس کے مطابق نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز، کراچی توسیع و مرمت کے کام کے پیش نظر 14جولائی2025 بروز سوموار سے 27 جولائی 2025 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔   مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش شہریوں کو نادرا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اس مرکز کے نزدیک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے، شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل رجسٹریشن وین پر تشریف لائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، نادرا رجسٹریشن سنٹر 14 دن کے لئے بند ہوگا۔تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی کی جانب سے شہریوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا رجسٹریشن سنٹر، عوامی مرکز کراچی توسیع و مرمت کے کام کے پیش نظر بند رہے گا۔ہیڈ آفس کا کہنا تھا کہ 14 جولائی 2025 بروز سوموار سے 27 جولائی 2025 تک عارضی طور پر بند رہے گا۔شہریوں کو نادرا خدمات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اس مرکز کے نزدیک موبائل رجسٹریشن وین تعینات کر دی گئی ہے، شہری مقررہ اوقات کے دوران موبائل رجسٹریشن وین پر تشریف لائیں اور نادرا کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے باسیوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشخبری اور احتیاط دونوں سے م تعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دنوں کے دوران ہلکی بوندا باندی اور مرطوب موسم کی پیشگوئی جاری کی ہے۔پیشگوئی کے مطابق شہر قائد میں جزوی طور پر ابر آلود فضا، رات اور صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی کے امکانات جب کہ ہوا میں نمی کا غیرمعمولی تناسب شہریوں کے معمولات پر اثر ڈال سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ شہر کے ساحلی علاقوں میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں مرطوب فضا کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔ہوا کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے شہریوں کو درپیش شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف قانونی جنگ ایک بار پھر نئی سمت اختیار کر گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو بحال کر دیا ہے۔ یہ وہی درخواست ہے جسے رواں سال 25 مئی کو درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا تھا۔ اب عدالت نے اس درخواست کو دوبارہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے، جس سے کراچی میں بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم اور لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کو ایک نئی امید ملی ہے۔درخواست کی بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب جماعت اسلامی کے وکیل نے عدالت میں باقاعدہ حلف نامہ جمع کروایا جس...
    کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس...
    ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پرانی لاش کراچی میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ 2018 سے کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا کی لاش کراچی سے ان کے بھائی اور بہنوئی لاہور لائے تھے اور ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر پہلی بار اداکارہ حمیرا کے والد منظر عام پر آئے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ انھوں نے بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حمیرا کے والد اصغر علی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ قبرستان میں انھیں دیکھتے ہی صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ لاش وصول نہ کرنے سے متعلق انھوں نے...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈز، نلکے، اسپیکر اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔مقدمے کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائرکٹر زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا ہے۔واقعے پر کے ایم سی کے حکام نے محکمہ پارکس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی ) کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی محکمہ صحت سندھ کی تحقیقاتی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیاہے. رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے این آئی سی وی ڈی کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی محکمہ صحت سندھ کی انکوائری کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے 2 جونیئر افسران ایک سینئر افسر کے خلاف کیسے انکوائری کر سکتے ہیں؟.(جاری...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈ، نلکے، ٹوٹیاں اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ مقدمہ کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور 7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا ہے۔ واقعے پر اعلیٰ حکام نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے پنجاب کالونی انڈر پاس کے قریب رہائشیوں نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریکس بند کر دیے، جس کے نتیجے میں قیوم آباد سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) فلائی اوور اور پنجاب چورنگی سے مائی کلاچی روڈ تک کنٹینرز، ٹرکوں اور ہیوی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔بندرگاہ سے صنعتی علاقوں کو جانے والی اہم سڑکوں پر ٹریفک جام نے موٹرسائیکل سواروں اور کار مالکان کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ احتجاج علی الصبح شروع ہوا اور دو پولیس موبائلز موقع پر تعینات ہونے کے باوجود کئی گھنٹے تک صورتحال جوں کی توں رہی۔مظاہرین نے انڈر پاس کے ایک ٹریک پر تین گاڑیاں کھڑی کر کے ٹریفک...
    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کراچی کے علاقے ڈیفینس کے ایک فلیٹ سے انتہائی خراب حالت میں لاش برآمد ہونے کا معاملہ کراچی کی ضلعی عدالت تک جا پہنچا ہے، جہاں ایک شہری نے ان کی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے فیز 6کے ایک اپارٹمنٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب مالک مکان کی جانب سے کرایہ ادا نہ ہونے پر عدالتی حکم کے تحت بے دخلی کی کارروائی کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق لاش انتہائی گل سڑ چکی تھی اور بظاہر یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اداکارہ...
    کراچی: پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دادا بائی بلڈنگ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث ڈیفنس موڑ کی جانب جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔  مظاہرین کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ نے ان کی کوئی سنوائی نہیں کی۔ دادا بائی بلڈنگ میں واقع 80 فلیٹس کی بجلی جمعہ کی صبح 11 بجے سے بند ہے، جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا  کہ جمعہ کے روز کے الیکٹرک کی ٹیم نے پنجاب کالونی اور پی این ٹی کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران پی این ٹی کالونی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری ) شہر قائدکی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی سندھ حکومت کی کراچی دشمنی ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی۔ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص رقم میں سے 183ارب روپے خرچ ہی نہیں کیے جاسکے۔ عوام کو جھانسہ دینے کے لیے بچ جانے والی رقم کو نئے مالی سال میں منتقل کردیا گیا۔کراچی کی نمائندگی کادعویٰ کرنے والی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی کھلی ناانصافی کے خلاف چپ سادھ لی اور شہر سے ہونے والی زیادتی پر سندھ اسمبلی کے ایوان میں کوئی آواز بلند نہیں کی۔ ذرائع کے مطا بق مالی سال 2024-25کے لیے صوبائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا نیا سلسلہ 13 جولائی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس سسٹم کے تحت 13 سے 16 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے کئی مقامات پر 15 سے17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے جس دوران تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر،...
    شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی والے ملزمان کیخلاف پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی میئر کراچی کے 32مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے، باغ تو سارا جانے ہےکبھی کسی نے کہا تھا کہ اگر کوئی جانے نہ جانے، تو گل ہی نہ جانے۔ مگر ہمارے کراچی کی قسمت میں شاید زرداری جیسے ’’گل‘‘ ہی ہیںنہ جاننے والے، نہ سننے والے، نہ بدلنے والے۔ یوں کہنا بجا ہوگا: پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے؍ جانے نہ جانے زرداری نہ جانے، شہر تو سارا جانے ہے۔ کراچی وہ شہر جو پاکستان کی شہ رگ ہے، آج بے بسی، بدحالی اور بدنامی کا استعارہ بن چکا ہے۔ گزشتہ دنوں لیاری میں ایک اور عمارت زمین بوس ہوئی ایک اور قیامت صغریٰ برپا ہوئی، جہاں کئی زندگیاں ملبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتی کی وارداتوں، اسٹریٹ کرائمز اور پولیس کی مجرمانہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری آج ایک خوفناک، غیر محفوظ اور قانون سے ماورا ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ شہر میں جرائم کا راج ہے اور حکومت مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت شہریوں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں وارداتیں ہو رہی ہیںجن میں شہریوں سے نہ صرف قیمتی اشیا چھینی جا رہی ہیں بلکہ معمولی سی مزاحمت پر انہیں...
    کراچی: شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔  اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)چائنا کے تعاون سے کراچی سمیت ملک کے اہم ترین شہروں میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ پلانٹس اور چارجنگ ایکوئپمنٹس کی پہلی شپمنٹ کراچی پہنچ گئی،چائنیز کمپنی اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسربھمبانی ای وی چارجنگ پلانٹس لے کرگزشتہ روز کراچی پہنچے اور انہوں نے ایکوئپمنٹس چیئرمین ملک گروپ اور کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی ملک خدا بخش کے حوالے کئے۔ملک خدا بخش نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہماری کوششوں سے چینی کمپنی اے ڈی این گروپ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 240ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب قدم بڑھایا ہے اورپاکستان میں مجموعی طور پر 3000 چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ملک خدا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ اور سابق چیئرمین کاٹی، فراز الرحمٰن نے ماحولیاتی آلودگی، زمین کی تباہی اور قدرتی جنگلات کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات نہ رکے تو آئندہ دس سال میں کراچی انسانی رہائش کے قابل نہیں رہے گا۔فراز الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کراچی کے مضافاتی علاقے، گڈاپ، کوہستان، دہ ملیر اور نوری آباد، جو کبھی قدرتی جنگلات، مقامی درختوں، نایاب جانوروں اور زرعی زمینوں کے لیے مشہور تھے، آج غیر منظم اور بے قابو پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کی زد میں ہیں۔ ان منصوبوں نے زمین، پانی، پہاڑ اور فضا سب کو متاثر کیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر1 لاکھ 38 ہزار 937 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا ہے جس میں 74 ہزار 208 میٹرک ٹن برآمدات اور 64 ہزار 729 میٹرک ٹن درآمدات کارگو کی ہینڈلنگ شامل ہیں۔ برآمدات میں کنٹینرز کے علاوہ 11 ہزار 940 میٹرک ٹن سیمنٹ اور 28 ہزار 993 میٹرک ٹن کلنکر بھی ہینڈل کیا گیا جبکہ درآمدات میں صرف کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی گئی ہے۔