AI کے ذریعے وزیر خارجہ کی جعلی آواز میں غیرملکی ہم منصبوں سے رابطہ؛ وائٹ ہاؤس میں ہلچل مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ صوتی پیغام کے ذریعے اعلیٰ امریکی حکام اور غیر ملکی وزرائے خارجہ سے رابطے کیے۔
امریکی سفارتی کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے Signal ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مارکو روبیو کی جعلی آواز میں تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔
نامعلوم جعلساز نے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف وزیر خارجہ مارکو روبیو کی آواز بلکہ ان کے تحریر کا انداز بھی ہو بہو نقل کیا اور تحریری پیغامات بھی بھیجے۔
نامعلوم جعل ساز نے جون کے وسط میں “[email protected]” کے نام سے ایک جعلی Signal اکاؤنٹ بنائی۔
اس جعلی اکاؤنٹ سے وائس میسجز اور ٹیکسٹ بھیجے گئے جن میں مخاطب کو Signal پر بات کرنے کی دعوت دی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے کا مقصد حکام کو گمراہ کر کے حساس معلومات یا سسٹمز تک رسائی حاصل کرنا تھا۔
محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔
یار رہے کہ یہ واقعہ Signalgate اسکینڈل کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے، جس میں ایک صحافی کو غلطی سے امریکی عسکری اور حکومتی عہدیداروں کی ایک گروپ چیٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ اس گروپ میں وزیر خارجہ اور وزیر دفاع بھی شامل تھے۔
امریکی وزیر دفاع نے اس گروپ میں یمن میں حساس فوجی کارروائیوں کی پل پل کی معلومات شیئر کیں، جس سے سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھے۔
بعد میں معلوم ہوا کہ سابق قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز نے غلطی سے "دی اٹلانٹک" کے ایڈیٹر جیفری گولڈبرگ کو گروپ میں شامل کر لیا تھا۔
والٹز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور مارکو روبیو نے عبوری طور پر قومی سلامتی کا قلمدان سنبھالا۔ والٹز اب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی تقرری کے لیے سینیٹ کی سماعت کا سامنا کریں گے۔
واضح رہے کہ سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ Signal جیسے ایپس اگرچہ اینکرپٹڈ ہیں لیکن پھر بھی سرکاری معاملات کے لیے ناقابلِ اعتماد ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2023 میں محکمہ دفاع نے Signal، WhatsApp اور iMessage کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مارکو روبیو
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم