سیالکوٹ:حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن کا میلہ سج گیا۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے فاخر گھمن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان کے چودھری شفاقت بھی مقابلے میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔185 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔