ویب ڈیسک:  سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں آج ضمنی انتخاب کا میلہ سج گیا ہے، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

 مسلم لیگ (ن) کی حنا ارشد وڑائچ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فاخر گھمن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے چودھری شفاقت بھی مقابلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

 الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 11 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

 پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پرامن ماحول میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو۔

یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر اب نئے نمائندے کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

راجہ شہباز خان نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ میں نے فروری میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم اگر موسمی حالات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں یا سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو متفقہ قرارداد لائیں میں الیکشن کی تاریخ کو آگے بڑھا دوں گا۔ مقامی روزنامے کے دیئے گئے ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے 60 دن کے اندر اندر انتخابات ہونے چاہیں، 60 کی آئینی مدت کو دیکھا جائے تو جنوری میں انتخابات ہونے چاہیں تھے تاہم میں نے پھر بھی فروری میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے، اگر سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ وہ فروری میں الیکشن کیلئے تیار نہیں ہیں یا موسمی حالات انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ہیں تو وہ متفقہ طور پر قرارداد لائیں میں ان کی قرارداد کو قبول کروں گا اور ان کی درخواست پر الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرا دوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • جمیعت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
  • غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا
  • سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے تیار نہیں تو الیکشن ملتوی کرا سکتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں بنا دیں
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • حلقہ خواتین کی جانب سے اجتماعِ عام کی تیاریوں میں تیزی