اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل متعارف کرنے کا آغاز ہو چکا ہے۔دریں اثنا ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی کے لیے موثر حکمت عملی، توانائی پاور کراس سبسڈی میں کمی اور ایل ایس ایم انڈیکس میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس آئی ایف سی کی پاکستان کی صنعتی برآمدات کو بڑھانے کے لیے امریکا اور پی ای ایل سے شراکت داری بھی ہوئی ہے۔ایس آئی ایف سی کے فورم کے ذریعے ملکی اور عالمی اداروں سے صنعتی شراکت داری کے لیے اقدامات کے موثر اثرات رونما ہوئے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی فوری منظوری سے یاماہا، سیمنٹ پلانٹس، گیس و بجلی منصوبے فعال ہوئے ہیں اور 41فیصد سالانہ ایف ڈی آئی کی شرح نمو، معدنیات، مینوفیکچرنگ اور توانائی میں 1.

6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کا قیام، برآمدات میں اضافہ اور 2028 تک 5 لاکھ نئی ملازمتوں کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ سیاحت کے میدان میں ٹھنڈیانی، گانول اور سندھ میں تھیمڈ سیاحتی زونز کی تشکیل شروع ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 44 گیسٹ ہاؤسز کی بحالی سے 4,000 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ سیاحتی خدمات کی موبائل ایپ سے مقامی گائیڈز و سہولیات تک آسان رسائی ہوئی ہے۔

126 ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول اور جی سی سی ممالک کے لیے ویزا فری انٹری بھی اسی ترقی کے دور میں شامل ہے۔عالمی آئی ٹی بی ایونٹس کی تیاری اور برلن 2025 میں شرکت سے پاکستان کو عالمی شناخت میں تقویت ملی ہے۔ حکومتی اصلاحات کے تحت پی آئی اے اور ڈسکوز کی نجکاری کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی سے دوست ممالک کے ساتھ جی ٹو جی اور توانائی معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔

ایس آئی ایف سی کی منظوری سیجی ٹو جی معاہدہ، ڈسکو کی بحالی اور توانائی اصلاحات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ڈسکوز نجکاری میں تیزی کے لیے ون ونڈو اپروول اور بین الوزارتی ورکنگ گروپ کی تشکیل ہوئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر تقرری، نجکاری عمل میں شفافیت اور تیزی و ترقی کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایس ا ئی ایف سی کی ہوئے ہیں ہوئی ہے کے لیے

پڑھیں:

طالبان حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا

افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کر دیا۔ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان راہنماؤں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اور عزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ انہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ( آئی سی سی) نے خواتین کے خلاف جبری اقدمات پر افغان طالبان راہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، عدالت کی جانب سے افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ آئی سی سی کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے معقول شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ طالبان راہنماؤں نےخواتین کے خلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مشروط منظوری
  • ایس آئی ایف سی کے 2 سال؛ صنعت،  سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں بڑی پیشرفت
  • صنعت سے سیاحت تک، ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ترقی کی نئی راہیں ہموار
  • نانگا پربت  سر کرنے والی قطری شہزادی شیخہ اسما سیاحت کی سفیر مقرر 
  • طالبان حکومت نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کو مسترد کردیا
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، دوست ممالک کی سرمایہ کاری کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ
  • وزیراعظم شہبازشریف نے شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: 190ملین پائونڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
  • ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال؛ آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبوں میں تاریخی کامیابیاں