سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کی فیس کتنی لیں گے؟ جان کر حیران ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
نیو دہلی:
بالی وڈ اسٹار سلمان خان فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے اپنے مداحوں اور فلم بینوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں اسی طرح میزبانی کے شعبے میں بھی وہ مقبولیت کی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی منفرد پہچان بن چکی ہے۔
سلمان خان بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فرائض گزشتہ کئی برسوں سے انجام دے رہے ہیں، بگ باس شو میں حصہ لینے والوں، مختلف گیمز اور کہانیوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی میزبانی کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔
رپورٹ کے مطابق بگ باس کی پریمیئر 30 اگست کو بھارتی ٹی وی پر ہوگا 90 منٹ بعد نشر کیا جائے گا اور ناظرین نئے سیزن کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
بگ باس 19 نیا سیزن ابھی شروع نہیں ہوا لیکن اس حوالے سے خبریں پہلے ہی آنا شروع ہوگئی ہیں، شو میں حصہ لینے والوں کے ناموں پر بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں لیکن سلمان خان کی میزبانی اور ان کو شو سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی میڈیا رپورٹس کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کے عوض کتنی رقم حاصل کریں گے؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں اعداد وشمار بھی جاری کردیے ہیں تاہم اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان بگ باس 19 ہفتے میں 8 سے کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے اور اس طرح شو کے ابتدائی مرحلے کی میزبانی میں وہ مجموعی طور پر 120 کروڑ سے 150 کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے۔
بگ باس کی میزبانی کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شو کا یہ سیزن 5 ماہ جاری رہے گا اور سلمان ابتدائی تین ماہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، جس کے بعد ممکنہ طور فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور میزبان ہوں گے۔
بگ باس کی تیاریاں بھی مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں اور نئے سیزن کا پرومو بھی 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی تھیم سیاسی طرز پر رکھی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی کے برعکس رواں برس کے بگ باس او ٹی ٹی فارمیٹ کی توسیع قرار دیا جا رہا ہے اور اس سیزن کی پروڈکشن بھی پہلے کے مقابلے میں کم بجٹ پر رکھی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس اوٹی ٹی 2 کی میزبانی کے لیے 96 کروڑ بھارتی روپے لیے تھے، سیزن 18 اور 17 کے لیے مشہور اداکار نے بالترتیب 250 کروڑ اور 200 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ باس کے نئے سیزن کے لیے امیدواروں کے ناموں کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی ہے لیکن چند مشہور اداکاروں سمیت 20 ممکنہ امیدواروں کے نام بھی گردش کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ بھارتی روپے کی میزبانی کے اس حوالے سے بگ باس کی
پڑھیں:
20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
جاپان (Japan)میں ایک شوہر نے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہیں کی۔
جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی کہانی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاپان کے جزیرے ہوکائڈوسے تعلق رکھنے والے ایک 18 سالہ نوجوان نے ایک ٹیلی ویژن شو میں ایک غیر معمولی درخواست کی تھی اور ایک ایسے خاندانی مسئلے کے حل کے لیے مدد مانگی جو برسوں پرانا تھا۔
نوجوان میں بتایا کہ اس کے والدین تقریباً 20 سال تک ایک ساتھ رہے لیکن اس نے کبھی اپنے والدین کو آپس میں باقاعدہ گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 دہائیوں تک شوہر اوکو کاتایاما اور ان کی اہلیہ یومی ایک ہی گھر میں رہے، تین بچوں کی پرورش کی اور ایک ساتھ کھانا کھایا لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی بات چیت ہوئی۔
مزیدپڑھیں:تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
اس خاموشی کی وجہ کوئی تلخ جھگڑا یا بے وفائی نہیں تھی بلکہ شوہر اوکو کاتایاما نے اپنی اہلیہ سے بات کرنا اس لیے چھوڑ دیا تھا کیونکہ وہ بیوی کی بچوں پر زیادہ توجہ پر حسد محسوس کرتا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جب بیوی بات کرنے کی کوشش کرتی تو اوکو کاتا یاما عام طور پر صرف سر ہلا کر یا کوئی بے ساختہ جواب دیتا۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جوڑے کے سب سے چھوٹے بیٹے نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران اپنے والدین کے درمیان صلح کروانے میں مدد کی درخواست کی، جس کے بعد شو کی انتظامیہ نے جوڑے کی ملاقات کا انتظام اسی پارک میں کیا جہاں ماضی میں پہلی بار ملے تھے، جبکہ ان کے تینوں بچے کچھ فاصلے سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
ملاقات کے دوران شوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اہلیہ سے کہا کہ “ہماری بات چیت ہوئے خاصا عرصہ گزر چکا ہے، تم بچوں کے معاملے میں بہت فکرمند رہتی تھیں، اب تک تم نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور میں ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہوں”۔