ٹیکس چوروں کیخلاف پوری قوم جہاد کرے‘ بھارتی غرور 3 روز میں خاک میں ملا دیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر + نمائند خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہآئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے10 مئی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے دشمن خائف ہے اور بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2035ء تک دنیا کی بہترین معیشت بنیں۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔فیشن اینڈ ڈیزائن کے شعبے میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ حکومت طلبہ کو سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ ٹیکس چوری کے خلاف پوری قوم جہاد کرے۔تاجر برادری ٹیکس دے، ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی جائے۔ اگر نوجوان بیرون ملک اپنے آرٹ کو لے کر جائیں تو پزیرائی ملے گئی۔پاکستان کا مستقبل امیر ہے۔ ہم مرغے مرغی نہیں کٹے نہیں ٹیکنالوجی دیں گے۔ابھی بجٹ بن رہا ہے آئی ایم ایف سے وَزیر خزانہ رابطے میں ہیں۔ آئی ایم ایف پاکستان سے بے حد خوش ہیں۔دس مئی کے بعد پاکستان کا تاثر پوری دنیا میں بہت بڑھا۔ہم کشکول لے کر دوستوں کے پاس جاتے ہیں آج وہ ہم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔بنیان المرصوص بڑی کامیابی تھی۔ انڈیا نے بہت دیر کی ہے نقصان اعتراف کرنے میں بھارت جس ڈھٹائی سے چلا اس نے اپنا نام دنیا میں خراب کیا ہے۔ احسن اقبال نے فوج کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی قیادت کا غرور تین رزو کی جنگ نے ملیا میٹ کر دیا ہے اور تین روز میں ہماری افواج نے بتا دیا کہ ہم پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہ کرنا۔ علاوہ ازیں احسن اقبال سے پاکستان کی ترکمانستان کیلئے نامزد سفیر ڈاکٹر فریال لغاری‘ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی ‘ تجارتی‘ تعلیمی اور انفراسٹرکرچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال پاکستان کا
پڑھیں:
آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے، بھارت ظلم و بربریت فوری بند کردے، پاکستان سنی تحریک اسلام و ملک دشمنوں اور مقبوضہ کشمیر میں ظالموں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی، فلسطین اور بھارت میں مسلم نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کھلی دہشتگردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں بھارت کا ظالمانہ و غاصبانہ اور انسانیت دشمن دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیوں کا دور گذر گیا بھارت کو ہر سطح پر شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔
محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، اقلیتیں غیر محفوظ اور بھارتی مظالم کی انتہا ہوچکی ہے، اقلیتوں کی نسل کشی معمول بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال سے جاری حق خود ارادیت کے درس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا، آزاد کشمیر ہمیں جہاد سے ملا اور باقی کشمیر کی آزادی کا بھی یہ ہی راستہ ہے، افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے جب بھی علم جہاد بلند کریگی، پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، اقوام متحدہ میں قرارداد صرف بھارتی قبضے کا بہانا تھا جو 78 سال پہلے ہی اپنا مقصد پورا کرچکی ہے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سورج انشا اللہ جلد طلوع ہونیوالا ہے، ظلم و جبر کرنیوالے اللہ کے عذاب سے کسی طور بھی نہیں بچ سکیں گے، مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے فی الفور اور بلاتفریق اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔