افغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔
افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر یہ پیشرفت تجارتی، سکیورٹی اور مہاجرین جیسے اہم معاملات پر براہ راست بات چیت کے دروازے کھولنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمٰن نظامانی کو سفیر کا درجہ دیا تھا، پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغان حکومت کا اسلام آباد میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے یہ اقدام گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمن نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا ہے.(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے جبکہ یہ پیش رفت چین میں پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے. کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے دریں اثناءقائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی سرکاری دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی جاری کوششوں کے سلسلے میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امیر خان متقی آئندہ دنوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے یہ دورہ 3 دن پر محیط ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دو طرفہ امور پر توجہ مرکوز کرے گا ذرائع کے مطابق امیر خان متقی کا یہ دورہ اعلی سطح کے سفارتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے.