افغان حکومت کا اسلام آباد میں سفیر کی تعیناتی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کابل (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے کابل میں سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے اپنے سفیر کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے یہ اقدام گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کابل میں اپنے ناظم الامور عبیدالرحمن نظامانی کو سفیر کا درجہ دینے کے بعد سامنے آیا ہے.
(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار افغانستان میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے یہ اقدام کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی اسلام آباد کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے جبکہ یہ پیش رفت چین میں پاکستان، افغانستان اور چینی وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے. کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی کو سفیر مقرر کیا گیا ہے دریں اثناءقائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی پاکستان کی سرکاری دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کریں گے کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی جاری کوششوں کے سلسلے میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امیر خان متقی آئندہ دنوں میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے یہ دورہ 3 دن پر محیط ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دو طرفہ امور پر توجہ مرکوز کرے گا ذرائع کے مطابق امیر خان متقی کا یہ دورہ اعلی سطح کے سفارتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-31