Islam Times:
2026-07-24@06:44:55 GMT

ترکیہ کے سفیر کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

ترکیہ کے سفیر کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

اس موقع پر بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم ترک حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترکیہ سفارتخانے کی قونصلر مسز یپرک ایس(Mrs.

Yaprak Ece) بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ لہذا ہمیں امید ہے کہ ترکیہ آئندہ بھی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم ترک حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ترکیہ آزادکشمیر میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں کام شروع کرے ہم ہر سطح پر اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ترکیہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر جو ثالثی کی پیشکش کی ہے اس بار کشمیریوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے۔ اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) نے صدر ریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ترکیہ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اُٹھاتے رہیں گے۔ ترکیہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ آزاد کشمیر میں تعلیم اور دیگر مختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) کو یقین دلایا کہ ترکیہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرے اس سلسلے میں ہم ہر طرح کی سہولیات، مدد اور تعاون فراہم کریں گے۔ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو (Dr. Irfan Neziroglu) نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ جہاں ترکیہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے وہاں ہم آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کہ ترکیہ کی حمایت کے لئے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع