مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری،پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا ءمیں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔
’’ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں ‘‘بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طالب علموں، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ, شہر میں کیسے داخل ہوئے ؟ جانیے
عالمی و علاقائی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کو خطرناک قرار دیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جارحیت کو شکست دینے کے عزم اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ بھی کیا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کےلیے فولادی دیوار بن گئے۔ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جنوبی ایشیاء میں تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔
سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی رہائشگاہ پر دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے: ترجمان بلوچستان حکومت
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی آبی دہشت گردی سے خبردار کیا اور پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی پر بھی بات کی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔
انہوں نے طلباء اور افسران کو اپنی ذمے داریاں لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے جدید سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکہ سے ایک ہزار سے زائد بھارتی شہری ملک بدر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت ناصرف موجودہ حالات کی عکاس ہونی چاہیے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدانِ جنگ کے لیے بھی تیار کرے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کمانڈ اینڈ
پڑھیں:
باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2026ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی مشکلات یا کسی نجی معاہدے کی بنیاد پر باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا اور یہ ذمہ داری اسلامی تعلیمات کے مطابق مستقل اور قابل نفاذ فریضہ ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے باپ اختر حسین اعوان کی درخواست خارج کر دی اور فیملی کورٹ و اپیلٹ کورٹ کے فیصلے برقرار رکھے۔عدالت نے قرار دیا کہ نابالغ بچے کا نان و نفقہ صرف قانونی نہیں بلکہ اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ غیر ادا شدہ نان و نفقہ باپ پر قرض تصور ہوگا جو وقت گزرنے سے ختم نہیں ہو سکتا۔فیصلے میں سور البقرہ، سور الطلاق اور متعدد احادیث نبوی کے حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے یا رضامندی کے ذریعے نابالغ بچے کے حقوق ختم نہیں کیے جا سکتے، خصوصا جب بچہ معذوری کی حالت میں ہو۔(جاری ہے)
درخواست گزار کا موقف تھا کہ 2005 میں فریقین کے درمیان ہونے والے رضامندی نامے کے تحت تاحیات خرچہ طے ہو چکا تھا اور ماضی کے نان و نفقہ کی وصولی قانونا چھ سال سے زائد مدت کے لیے نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے ماضی کے نان و نفقہ سے متعلق اسلامی اصولوں کی روشنی میں نئی قانون سازی کی سفارش کرتے ہوئے فیصلے کی نقل لا اینڈ جسٹس کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کو ارسال کرنے کا حکم بھی دیا۔