2025-09-18@00:42:57 GMT
تلاش کی گنتی: 43

«کہ ترکیہ»:

    پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ،باہمی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ وزارتی کمیشن نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا 16واں اجلاس 8 اور 9 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان مختلف وزارتوں اور اداروں کی سطح پر مشاورت اور ہم آہنگی...
    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 16ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترکیہ کے وزیر دفاع نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر جام کمال نے ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے۔  اجلاس میں دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار اور صلاحیتوں میں...
    اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 16ویں پاک ترکیہ مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت دینے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان نے ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا جب کہ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے ’’ٹریڈ اِن گُڈز ایگریمنٹ‘‘ پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ توانائی کے شعبے میں قابلِ تجدید ذرائع، تیل و گیس کی تلاش...
      بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا...
    یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی قومی تقریب ملی یکجہتی، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کی علامت بن کر ابھری، جہاں شہریوں نے جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور آزادی کے عظیم دن کو شایانِ شان طریقے سے منایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے جناح سپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر منعقد ہونے والی پُروقار اور ولولہ انگیز مرکزی تقریب برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے بھی شریک ہوئے۔ قومی تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی، تقریب میں وفاقی وزراء، پارلیمنٹ کے ارکان...
    اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب میں برادر اسلامی ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک ہوا۔جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔اسلام آباد: یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی...
    ویب ڈیسک : یوم آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک ہے  اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب میں برادر  اسلامی ملک ترکیہ  اور  آذربائیجان کی مسلح افواج کا دستہ بھی شریک ہوا۔جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں،تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہیں۔یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر...
    یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ میں تاریخی فتح کی مناسبت سے خصوصی گرینڈ تقریب آج رات 8 بجے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ذرائع کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ہوں گے جبکہ وزیرِاعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ قومی و غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب میں خصوصی ملی و ثقافتی پروگرام، تینوں مسلح افواج کی پریڈ، اور فضائی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم ’معرکۂ حق‘ مونومنٹ کی رونمائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آزادی کی تقریبات میں دوست ممالک ترکیہ اور آذربائیجان کے...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے سمیت عالمی حالات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی منصوبے کے تحت مکمل فوجی قبضے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی...
    کراچی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت  رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، یہ مشق دونوں دوست ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعاون اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران لائیو فائرنگ مظاہرے بھی کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ ترجمان نے...
    پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین بحری تعاون اور آپریشنل ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کے دوران کئی تربیتی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں مختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ، خشکی اور سمندر میں مشترکہ آپریشنز اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے عملی مظاہرے شامل تھے۔ ان مشقوں میں لائیو فائرنگ کے ساتھ جنگی حالات پر مبنی آپریشنز بھی شامل تھے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ کاررروائیوں کی تیاری اور حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔...
    پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ جنگی مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون اور بحری ہم آہنگی کو فروغ دینے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔   تربیتی سرگرمیوں اور مشترکہ آپریشنز کی مشق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، مشق میں مختلف **تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں جن میںمختلف اقسام کے ہتھیاروں کی فائرنگ،سمندر اور خشکی میں آپریشنز،شہری علاقوں میں فرضی فوجی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد دونوں افواج کی عملی مہارتوں کو بہتر بنانا اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مؤثر بنانا تھا۔   لائیو فائرنگ اور جنگی صورتحال پر مبنی مظاہرے مشق کے دوران لائیو...
    اپنے ایک بیان میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ایران بغیر کسی حملے کے کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز استنبول میں 3 یورپی ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس کے بارے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے کہا کہ جب مجھے میرے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" نے اطلاع دی کہ ہم نے یورپی ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کے لئے استنبول کا انتخاب کیا ہے تو میں نے اُن سے کہا کہ یہ آپ کا اپنا گھر ہے۔ آپ کسی بھی حالت میں جب چاہیں، استنبول یا کسی اور شہر میں جو کردار آپ چاہیں ہم ادا کریں گے۔ بس اپنے معاملات حل کریں۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں،ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلر نے ملاقات کی،  وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور  قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر...
    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSSC) کے فریم ورک کے تحت مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی تیاری کے لیے تھی۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ نیوز کانفرنس، دوطرفہ تعلقات کو فروغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہےکہ ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کرےگا۔انقرہ،عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترک صدرکا کہنا تھا کہ دوست اور برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر آنے والے دس برسوں میں ترک ساختہ 48 لڑاکا کان طیارے انڈونیشیا کو برآمد کیے جائیں گے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ کان طیاروں کی تیاری میں انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں کو بھی استعمال کیا جائےگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ہماری مقامی اور قومی دفاعی صنعت کی پیشرفت اور صلاحیتوں کا واضح عکاس ہے۔خیال رہے کہ کان ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ ہے جو...
    ترکیہ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کی مدد سے داعش کے انتہائی مطلوب دہشتگرد ابو یاسر التُرکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ گرفتاری دونوں ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے مشترکہ آپریشن کا نتیجہ ہے، جس میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ابو یاسر التُرکی کو ترکی میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری سے نہ صرف ترکیہ بلکہ خطے میں داعش کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ ترک حکام نے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی سے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط ہوا...
    پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، پاکستان نے جنگ میں ایک ایسے ملک کو شکست دی جو اپنے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر...
    لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ    ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کےخلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کےساتھ کھڑے ہوئے، ہم دل سے آپ کے مشکور ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے گرائے۔ آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔  تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی. جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے...
    کالاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جبکہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے. گزشتہ سال جولائی میں بھی ہم اکٹھے ہوئے تھے. مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تینوں...
    ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ ترکیہ کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر ہمیں خوشی ہے، ہم نے کشمیر میں وحشیانہ دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے دونوں ممالک...
    اسلام آباد+ سیالکوٹ+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم شہبازشریف نے ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکہ حق‘‘ منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔ اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور...
    وزیرِاعظم شہباز شریف  اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے  کیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترک سفیر  نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور بھارتی پراپیگنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر الزامات لگا کر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان شفاف بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہے، ترکیہ کا کردار خوش آئند ہوگا۔ دوسری جانب نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے یونانی اور سوئس وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے بھارت کی جانب...
    اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی...
    اسلام آباد+انقرہ (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے صدارتی محل میں ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے صدر اردگان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی  امور پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی ہے۔ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ملک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھر پور مذمت کی۔ دہشت گردی کے خلاف...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ  غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔دونوں ملکوں نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ افریدی سے ترکی اور ایران کے سفرا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دونوں ممالک کے سفرا کو خوش آمدید کہا جبکہ ملاقات میں ترکی اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس کو ایرانی ہم منصب کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی جبکہ سفیر نے چیف جسٹس آف ایران کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارک باد اور دورے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اعلامیے کے مطابق ترکی کے سفیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس ترکی کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے زور...
    سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا اہم فیصلہ، پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے مشترکہ معاہدے پر دستخط،سیسمک مطالعات کی جانب سے آف شور میں بڑے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی، انڈس اور مکران بیسنز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔  تفصیلات کےمطابق فروری 2025 میں پاکستان نے مکران و انڈس بیسنز کے 40 بلاکس کی نیلامی کا اعلان کیا تھا، ترکیہ اور پاکستان آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے، معاہدہ طے پا گیا۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پاکستان...
    اپنے ایک بیان میں تُرک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ راستوں اور پلوں کی بندش کی وجہ سے مظاہرین ایک خاص مقام پر جمع نہیں ہو سکتے تھے اسلئے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعات منعقد کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں حزب اختلاف کے رہنماء "اوگور اوزل" نے اعلان کیا کہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے استنبول میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کی عمارت کے سامنے ایک بڑا اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم 3 لاکھ افراد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راستوں اور پلوں کی بندش کی وجہ سے مظاہرین ایک خاص مقام پر جمع نہیں ہو سکتے تھے اس لئے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر...
    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو دو ہفتے جاری رہی۔...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کے لیے پُرعزم پاکستان اور ترکیہ کی افواج کی مشرکہ مشقیں ختم ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ۔ ترکیہ اتاترک ۔ XIII کے عنوان سے پاک فوج اور جمہوریہ ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ دو ہفتوں پر محیط مشق 10 فروری کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ  کی 2کمبیٹ ٹیموں اور جمہوریہ ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جب کہ جمہوریہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب...
    مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق اتاترک-13 اختتام پذیر ہوچکی ہے، جس کی تقریب چرات میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے جاری رہنے والی یہ مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیمیں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 افسران اور جوان شریک ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے بریگیڈیئر جنرل احمد آشِق نے تقریب میں شرکت کی۔ دورانِ مشق، فوجی دستوں نے اعلیٰ پیشہ...
    پاکستان اور ترکیہ افواج کی ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13 کی اختتامی تقریب چیراٹ میں منعقد ہوئی۔ 2 ہفتوں پر مشتمل مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروس گروپ کی 2 کومبیٹ ٹیموں اور ترکیہ کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مزید پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں کمانڈر 11 کور نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی، جبکہ ترکیہ کے بریگیڈیئر جنرل احمد آشک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ فوجیوں نے مشق کے دوران اپنے پیشہ ورانہ معیار کا اعلیٰ مظاہرہ پیش کیا۔ مزید پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں...
    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان ترکی بزنس فورم سے خطاب کر رہے ہیں، چھوٹی تصویر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر ملاقات کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،غزہ کی زمین پر کوئی سودا نہیں ہوسکتا اور ہم ایک اور نکبہ کی اجازت نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم اور مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردیکے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی،...
    اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ایک روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکیہ کے صدر گزشتہ شب ترکیہ سے اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں اُن کا صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزرا سمیت دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ایئرفورس کے طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی جبکہ زمین پر قدم رکھتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی۔ مزید پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق ترکیہ کے صدر نے آج مصروف دن گزارا، اس دوران دونوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
    ویب ڈیسک:ترک صدر رجب طیب اردوان آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔   وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن  دفتر خارجہ کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر...
۱