صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے.
دوسری جانب اجلاس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع میں سیز فائر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی حکام کا کردار انتہائی مثبت رہا۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش مستردکی اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کا بندوبست کررہے ہیں. امن چاہتے ہیں مگر یہ کشمیر سمیت فوری طلب معاملات پر مذاکرات سے ممکن ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور آذربائیجان ڈالر کی سرمایہ آذربائیجان کے کی سرمایہ کا کہنا تھا کہ کے صدر کہا کہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔