اسلام آباد: چین کے بعد برادر اسلامی ملک ترکیہ نے بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ترک سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لینے پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ بھارت کو قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانب دار بین الاقوامی تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کا جواب دینا ہے، اگر ترکیہ اس میں شامل ہوتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت اپنی اقتصادی بحالی اور ترقی پر مکمل توجہ رکھے ہوئے ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ترکیہ کی حمایت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی سازش کر رہا ہے، بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کسی بھی قسم کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔

اس موقع پر ترک سفیر کا کہنا تھا ترکیہ پاکستان کے مؤقف کا حامی ہے، ان کا کہنا تھا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ بحران میں تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا پاکستان کی

پڑھیں:

پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد کے ساتھ سمبازہ کے گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 14 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ 2 روزہ انسدادِ دراندازی آپریشن میں ہلاک خوارج کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

ژوب، افغان سرحد سے دراندازی ناکام، آپریشن میں بھارتی پراکسی کے 33 دہشت گرد ہلاک

ژوب پاک فوج نے ژوب میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی...

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور فوری و مؤثر کارروائی کی۔

7 اور 8 اگست کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ پاک افغان سرحد کے راستے سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے فیلڈ مارشل سے منسوب بیانات مسترد کر دیے
  • پی ٹی آئی کا 9مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
  • بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل
  • رہنما خالصتان تحریک کی آپریشن سندور کے حقائق منظر عام پر لانے والی پاکستانی کتاب کی حمایت
  • خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کا بیان مسترد کردیا
  • پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ،پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک