عالمی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت میں پاکستانی مصنوعات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بڑھتے ہوئے سرحدی تناؤ کے بعد بھارت نے پاکستان کو تجارتی سطح پر کمزور کرنے کےلیے نیا محاذ کھولتے ہوئے اسکی مصنوعات پر بھی پابندی لگادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی تجارتی پالیس میں نیا پیراگراف شامل کیا گیا ہے جس کی رو سے تمام پاکستانی بر آمدات کو ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔
بھارتی ڈائریکٹریٹ جنرل برائے بین الاقوامی تجارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ ہر قسم کی برآمدات چاہے اس کی اس میں درآمدی اشیاء جن کی اجازت لی گئی ہو یا نہیں، فوری طور پر ممنوعہ مصنوعات میں شمار کی جائیں گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پابندی پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاک بھارت کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی بچکانہ حرکت پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں اور میڈیا پر ایک بار پھر پابندی عائد کرنے کا معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، یہ پابندی اس وقت لگائی گئی جب پہلگام کے علاقے میں بھارتی سیاحوں کے قتل کا الزام پاکستان پر لگایا گیا حالانکہ بعد میں بھارتی فوج کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ یہ واقعہ بھارت کا ایک “فالس فلیگ آپریشن” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔
پابندی کے فوری بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی فلموں، ڈراموں اور دیگر میڈیا ریلیزز کو روک دیا گیا، جس میں فواد خان اور ہانیہ عامر کی آنے والی فلمیں بھی شامل تھیں، تاہم اس اقدام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری نے خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ زبردست ردِعمل دیا۔
مشہور اداکارہ مشی خان نے بھارتی پابندی پر نہ صرف تنقید کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھارتی ڈراموں کا مذاق اُڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی۔
View this post on Instagram
A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
اداکارہ حنا الطاف نے ایک مزیدار انسٹاگرام ریل بنائی جس میں انہوں نے پاکستانی فنکاروں کی طرف سے بھارت کے اقدام کو ‘غیر سنجیدہ’ اور ‘ناکام پروپیگنڈا’ قرار دیا، ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بےحد پذیرائی ملی اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
View this post on Instagram
A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)
عمران عباس، یاسر حسین، اعجاز اسلم اور دیگر کئی فنکاروں نے بھی بھارت کی اس بچکانہ حرکت پر کھل کر تبصرے کیے اور اسے فن اور ثقافت کے خلاف ایک منفی سوچ قرار دیا۔
اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ بھارت ہمارے فنکاروں سے اتنا ڈر گیا ہے تو پاکستان آرمی سے کیا لڑے گا۔
بیشتر فنکاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کو خوف ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ کہیں ان کے مارکیٹ میں چھا نہ جائے، اسی لیے بار بار پابندیاں لگا کر خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔
شائقین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت جتنی مرضی پابندیاں لگا لے، پاکستانی فن اور فنکاروں کی مقبولیت کو روکا نہیں جا سکتا۔
Post Views: 2