اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ابدالی میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے، ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ابدالی میزائل

پڑھیں:

پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے،سیدناصرحسین شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ابدالی ویپن سسٹم کے میزائل کا کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم اور پاک فوج کو مبارکباد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ابدالی میزائل اپنے ہدف کو 450 کلومیٹر تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ میزائل سسٹم پاک فوج کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پوری قوم ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے پاک فوج کے شانہ با شانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی قابلیت اور مہارت کی وجہ سے پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی ناقابل تسخیر ہے،سیدناصرحسین شاہ
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا جدید بیلسٹک میزائل تجربہ
  • پاکستان کا شارٹ رینج میزائل ابدالی کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
  • ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
  • پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ