پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرادیا، فیصل واؤڈا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور میڈیا کو بھارتی طیارے کی طرح گرا دیا۔
فیصل واؤڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی بدولت پاکستان نے بھارتی ویب سائٹس اور انڈین چینلز پاکستان میں بلاک کر دیے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔
فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس اور ٹاپ ٹی وی چینلز پاکستان میں بلاک کردیے گئے، پاکستان نے انٹرنیشنل پلیٹ فارمز ملک میں نہ ہونے کے باوجود ایسا کیا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا، مزید بھارتی چینلز بھی بلاک کریں گے، پاکستان سود سمیت وصولی کرے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس اور فیصل واؤڈا پاکستان نے
پڑھیں:
شاہد آفریدی کا’’لائن کنگ اسٹائل‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں کو آگ لگ گئی
کراچی:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں، اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔
پاکستانی صارفین نے اس تصویر کو "لائن کنگ مومنٹ" قرار دے دیا ہے ایک ایسا منظر جہاں جنگ سے پہلے ہی فتح نظر آ رہی تھی اور شیر اپنے مقام پر پُرسکون کھڑا تھا جبکہ ہاتھی میدان چھوڑ چکا تھا۔
بھارتی ٹیم نے WCL سیمی فائنل میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد گرین شرٹس کو براہ راست فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر بلّا اٹھائے بھارت کو شکست دے دی اور یہ بھارت کی "کرکٹ سے بھاگنے کی روایت" کا ایک اور ثبوت ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ "شاہد آفریدی کا بالکونی والا اسٹائل مہاراجہ جیسا لگ رہا ہے اور نیچے بھارت کی ٹیم دم دبا کر بھاگ رہی ہے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’جب جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کا ذکر ہوگا یہ لمحہ تاریخ کے صفحات پر سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا‘‘۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کی یہ کوئی نئی روایت نہیں۔ چاہے ایشیا کپ ہو یا آئی سی سی ایونٹس، بھارت ہمیشہ سیاست کو کھیل پر حاوی کرتا آیا ہے۔
اس بار بھی لیجنڈز لیول پر وہی ہتھکنڈے اپنائے گئے لیکن اس بار دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے میدان خالی نہیں کیا بلکہ میدان جیت لیا۔