Juraat:
2025-08-02@09:11:03 GMT

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاری

 

بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے
چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی

بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ ہیں۔اس وقت پاکستانی فلیگ بردار بحری جہاز سبی کلکتہ کی بندرگاہ پر موجود ہے یہ جہاز 26 ہزار ٹن کوئلہ ملائیشیا سے لے کر بھارت پہنچا ہے جبکہ دوسرا بحری جہاز چترال بجی مئی کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا سے کارگو لے کر بھارت پہنچے گا۔پاکستانی فلیگ بردار جہازوں پر پابندی پر بھارت کو لندن میری ٹائم ثالثی ایسوسی ایشن میں گھسیٹا جاسکتا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی دیگر شپنگ لائنز سے چارٹر کرنا مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول معطل کرنے پر غور کررہا ہے جو 2006 میں طے کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

پاک بحریہ کے پی این ایس شمشیر کی امریکی بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ کی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کی شمالی بحر ہند میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشق کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق ) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس فٹز جیرالڈ کی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ مشق میں کئی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شامل تھیں جن کا مقصد باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا تھا، اس طرح کی مشقیں میری ٹائم سکیورٹی اور علاقائی استحکام کے لیے دونوں بحری افواج کے مشترکہ عزم کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو استعمال کرنا پی ٹی آئی کیلئے شرمناک: عظمیٰ بخاری
  • کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
  • سعودی عرب کی جانب سے پرتگال کے فلسطین کو تسلیم کرنے کی تیاری کا خیر مقدم
  • اسرائیل کی مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی قبضے کی تیاری  
  • مودی سرکارکی رسوائی
  • پاک بحریہ کے پی این ایس شمشیر کی امریکی بحری جہاز کے ساتھ مشترکہ مشق
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے پر بند کھولنے کا فیصلہ
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ
  • لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار
  • ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، بھارت کا پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار