بھارت بھر میں بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن، 400 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
علاقے کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا کو اجمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کے خلاف اجمیر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کرسچن گنج پولیس اسٹیشن، درگاہ پولیس اسٹیشن اور ہری بھاؤ اپادھیائے نگر پولیس اسٹیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زیادہ مشتبہ بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان تمام مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کرسچن گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج اروند چرن نے بتایا کہ پانچ درجن پولیس اہلکاروں نے عیدگاہ کالونی، چودھری کالونی اور جنتا کالونی میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی مسلمانوں کو پکڑنے کے لئے مکمل تلاشی مہم چلائی۔ اس مہم میں 300 سے زائد مشکوک افراد کو پکڑ کر تھانے لایا گیا ہے۔ جہاں تمام مشتبہ افراد سے ان کی شہریت کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس دوران ان کے دستاویزات کی بھی چھان بین جاری ہے۔
ادھر درگاہ تھانہ انچارج دنیش جیوانی نے بتایا کہ درگاہ علاقے میں مہم کے تحت 50 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے ان کی شناخت اور ان کی اصل رہائشگاہ سے متعلق دستاویزات کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ہری بھاؤ اپادھیائے نگر تھانہ انچارج مہاویر پرساد نے بتایا کہ علاقے میں مختلف مقامات پر مہم کے تحت 60 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو علاقے میں مختلف مقامات پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ ان سبھی سے شہریت سے متعلق دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، شناختی کارڈ وغیرہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
علاقے کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی نے کئی بار اسمبلی میں اجمیر میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیشی مسلمانوں کی موجودگی پر سوال اٹھایا ہے۔ دیونانی نے اجمیر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ وندیتا رانا کو اجمیر میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں اور روہنگیاؤں کے خلاف مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اجمیر پولیس نے بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں کی گرفتاری کے لیے ہر تھانے کے علاقے میں مہم شروع کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بنگلہ دیشی اور روہنگیائی مسلمانوں پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ علاقے میں کے خلاف
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :