کراچی میں بس الٹنے سے 3 مسافر جان بحق، 8 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی مین الصبح بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بس الٹنے کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
شاہراہ قراقرام پر حادثہریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے
ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی قراقرم ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں موجود تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر مشکل اور پرخطر علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق
پڑھیں:
چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد:حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے 95.049 ملین روپے (تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے) مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکریٹریٹ کے استعمال کے لیے حاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود اور ماہرین کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ذمے داری ہے اسی مقصد کے تحت یہ گاڑی خریدی جا رہی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ نئی لینڈ کروزر پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم 2ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنھیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا خریدنے کے عمل میں ہیں۔
سی پیک سیکریٹریٹ نے موقف اختیار کیا کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث مطلوبہ وقت پر بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی نوبت آ جاتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نجی مارکیٹ سے کرائے پر بلٹ پروف گاڑیاں لینا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) کے رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
3 ٹویوٹا ڈیلرز نے قیمتیں پیش کیں، جن میں،ٹویوٹا سینٹرل موٹرز: 95.049 ملین روپے،ٹویوٹا پورٹ قاسم: 95.25 ملین روپے،ٹویوٹا سوسائٹی: 95.45 ملین روپے ہے،حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔
سی پیک سیکریٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم موجود نہیں تھی، جس پر وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث آرڈر جاری نہ ہو سکا۔
وزارت نے یہ رقم مختلف منصوبوں سے فراہم کرنے کا انتظام کیا، جن میں،سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے 1 کروڑ 88 لاکھ روپیوفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے،پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ،ان میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص تھے۔