وفاقی وزیر کی پروٹوکول گاڑی کو حادثہ؛ 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا
حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا، پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ، وفاقی وزیر امیر مقام کی گاڑی کے قافلے کو حادثہ آیا ، علاقے میں کھلبلی مچ گئی، سٹاف کے مطابق انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے ، ریسکو ذرائع کے مطابق حادثے میں 5 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک ہے ،زخمی افراد مری سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں ،امیر مقام بحفاظت ہیں ، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ، پروٹوکول گاڑی تباہ ہوگئی
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
امیر مقام کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں ، وفاقی وزیر کے قافلے کو پیش آنے والا حادثہ پر سیاسی و سماجی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔