سوڈان میں فوج کے سربراہ نے قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سوڈان فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے دفع اللہ الحاج علی کو ملک کا قائم مقام وزیراعظم مقرر کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی بااختیار کونسل نے قائم مقام وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے وزیراعظم اور وزیر خارجہ ملک کو نئی راہ میں گامزن کریں گے۔
وزیراعظم کے لیے دفع اللہ الحاج علی کا انتخاب کیا گیا جو ایک تجربہ کار سفارت کار ہیں جب کہ سفیر عمر صدیق کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سوڈانی فوج نے باغی فورس 'آر ایس ایف' سے دارالحکومت سمیت متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور باغی فورس 'آر ایس ایف' کے درمیان گھمسان کی جنگ میں ہزاروں جانیں گئیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ رانا ثناء اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔
پیپلز پارٹی رہنما کی ملاقاتصدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر انہیں بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں