قبائلی شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ، بھارت کو منہ توڑ جواب کے لیے پر عزم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور ممکنہ حملے کے جواب میں لنڈی کوتل کے قبائلی عوام نے پاک فوج اور دفاع پاکستان کی خاطر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اور پلے کارڈ تھے جن پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
قبائلی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ وطن عزیز کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کے خلاف ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ مظاہرے میں تاجر، بلدیاتی نمائندوں تاجروں اور قبائلی مشران سمیت سیاسی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاک فوج لنڈی کوتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج لنڈی کوتل پاک فوج
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی،شہری آبادیوں جنگی سائرن لگانے کی ہدایت
پشاور:لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر شہری آبادی کو بروقت وارننگ دینے کے لیے سائرن سسٹم کی تنصیب کے احکامات جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سول ڈیفنس افسران کو ہدایت جاری کردی۔
مراسلہ کے ذریعے صوبے کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سائرن تنصیب کے ذریعے ایمرجنسی یا حملے کی صورت میں عوام کو بروقت آگاہ کیا جانا مقصود ہے۔
مراسلے میں ایبٹ آباد، مردان جیسے بڑے شہروں کے لیے 4،4 سائرن نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سول ڈیفنس افسران کو فوری طور پر اس ہدایت پر عمل درآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ہنگامی حالات میں وارننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنانا ہے۔