پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
ایس ار او کی معطلی سے پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ملک سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی اسکیم معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کا ایس آر او 760 معطل کرنے کی سفارشات تیار کر لی گئیں جس پر کابینہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
ایس ار او 760/2013 کے تحت سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ کی ریگولیشن سخت کی گئی تھی۔
ایکسپورٹرز کے مطابق ایس ار او 760 ایکسپورٹ میں 98 فیصد تک کمی کا سبب بنا، ایس ار او کی معطلی سے زیورات کی تیاری کے لیے درآمد کردہ سونے پر امپورٹ ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔
برآمد کنندگان کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں پھنس جائیں گے جس سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے سونے کے زیورات ایس ار او
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔