2025-09-17@22:56:50 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«کہ کھیل»:

    چیئر مین پی سی بی کی وسیع مشاورت:پاکستانی ٹیم کو آج میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس ) ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے ، تاہم پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ شیڈول ہے۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بات چیت چل رہی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ ترجمان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں جہاں ہسپتالوں پر بوجھ میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، بچوں کی بڑی تعداد شدید غذائی قلت کا شکار ہے اور بھوکے شہری خوراک حاصل کرنے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگا رہے ہیں۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی نمائندہ اولگا چیریکوو نے خان یونس کے نصر ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد وہاں ہولناک حالات کے بارے میں بتایا ہے جہاں بیمار اور زخمی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ ان میں بیشتر لوگ امدادی مراکز پر یا خوراک لانے والے قافلوں کے راستے...
    انگلش بلے باز ہیری بروک نے بھارت سے شکست کے بعد اپنے غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر ندامت کا اظہار کر دیا۔ کھیل کے چوتھے روز 374 رنز کے تعاقب میں ہیری بروک اور سابق کپتان جو روٹ نے شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ کو 301 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک مستحکم پوزیشن میں لا کھڑا کیاتھا۔ تاہم، ہیری بروک آکاش دیپ کو دو چوکے مارنے کے بعد جب دوبارہ شاٹ مارنے کے لیے نکلے تو مِڈ آف پر کیچ دے بیٹھے۔ جس کے بعد انگلش بیٹنگ لائن اپ زیادہ مزاحمت نہ کر سکی اور 66 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے 98 گیندوں پر 111 رنز اسکور کرنے والے ہیری...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔بابر اعظم بطور اوپنر...
    تہران (اصاف نیوز)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری۔ اپنے بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور تباہ ہو گئیں ہیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ افزودہ مواد اب بھی محفوظ ہے، مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور سیاسی ارادہ بھی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے اقدامات سے بچتا ہے۔ علی شمخانی کا...
    — فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ کون کون وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے، میں نام نہیں لے سکتا لیکن بانی پی ٹی آئی سب جانتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ بنایا گیا: فیصل جاویدپی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند...
    بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔ پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ...
    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ضروری نہیں کہ تجربہ کار کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی ہے اس لیے مڈل آرڈر کی کمزوری چھپ جاتی ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے ٹیم تبدیل کی ہے، دباؤ میں کھیل کر ہی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ زاہد محمود کو پشاور زلمی کے خلاف کھلانے کا ارادہ تھا، زلمی کے خلاف اسی ٹیم کو ترجیح دی...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم بھی اچھا کھیلے گی۔ ’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑا ایونٹ ہو رہا ہے۔ محمد عامر کا کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے لیے بہترین چوائس نمبر 3 تھی، انہیں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے تھی، ان کو رنز کرنے سے متعلق آئیڈیا ہے، بڑے پلیئر ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کبھی پرفارمنس ہوتی ہے کبھی نہیں، سب سے پہلے لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔
    جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں فی الفور کم کرے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری پر مسلط ہے۔ خط لکھنا سب کا جمہوری حق ہے، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے ہے۔
    نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر پی سی بی نے بہترین کاوش کی ہے،سٹیڈیم بہت خوب صورت بنا اور پچ بھی بہترین تھی ۔کیویز بیٹر گلین فلپس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پچ بہت اچھی تھی اور شروع میں تھوڑا وقت لگا ایڈجسٹ ہونے کے بعد رن بنانا آسان ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی سپنر کے ساتھ کھیلتے ہیں ۔ گلین فلپس نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں صورت حال مختلف ہوگی اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شاہین کو کھیلنے کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی ۔شاہین اور نسیم ورلڈ کلاس...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اپنے فیس بک پیج پر 33 سالہ احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گرائونڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آئوٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی اور بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔ ون ڈے انٹرنیشنل  ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔...
۱