پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم: پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا نے 6 وکٹوں پر216 رنز بنالئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نےپاکستان کی پہلی اننگزکے 378رنز کے جواب میں 6وکٹوں پر 216 رنز بنالئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیاہے جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ، ایڈن صرف 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریان نے 71 رنز کی اننگ کھیلی ، ویان مڈلر 17 رنز بنا سکے ۔ ٹرسٹان سٹبز 8 ، براویس صفر پر آوٹ ہوئے ، ٹونی ڈی زورزی 81 جبکہ سینوران 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ ساجد خان اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستان نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے دوسرے روز پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں امام الحق اور سلمان آغا نے 93 ، 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں لیکن دونوں ہی کھلاڑی سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ان کے علاوہ کپتان شان مسعود 76 جبکہ محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران نے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ پرینیلان نے 2 ، ربادا اور سائمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔
ایڈن مارکرام نے نہ صرف بلے بازی میں 76 رنز بنائے بلکہ فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اور ایک میچ میں 9 کیچز پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 8 کیچز پکڑے تھے۔
مارکرام کی یہ کارکردگی جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔