انگلش بلے باز ہیری بروک نے بھارت سے شکست کے بعد اپنے غیر ذمہ دارانہ شاٹ پر ندامت کا اظہار کر دیا۔

کھیل کے چوتھے روز 374 رنز کے تعاقب میں ہیری بروک اور سابق کپتان جو روٹ نے شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ کو 301 رنز 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک مستحکم پوزیشن میں لا کھڑا کیاتھا۔

تاہم، ہیری بروک آکاش دیپ کو دو چوکے مارنے کے بعد جب دوبارہ شاٹ مارنے کے لیے نکلے تو مِڈ آف پر کیچ دے بیٹھے۔ جس کے بعد انگلش بیٹنگ لائن اپ زیادہ مزاحمت نہ کر سکی اور 66 رنز پر 7 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے 98 گیندوں پر 111 رنز اسکور کرنے والے ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ان کی سوچ یہ تھی کہ جتنی جلدی ہو سکے زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کردیں۔ ان کا خیال تھا کہ اگر وہ اور روٹ کریز پر ہوں اور 40 رنز چاہیئے ہوں تو ان کے آؤٹ ہونے کے باوجود گیم جیت جائیں گے۔ اب سوچتے ہیں انہیں وہ شاٹ نہیں کھینا چاہیئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ٹیم 60 رنز پر سات وکٹیں کھو دے گی۔

واضح رہے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو چھ رنز سے شکست دے کر سیریز دو، دو سے برابر کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیری بروک تھا کہ

پڑھیں:

بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب

اسلام آباد:

کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔

پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔

خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔

صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلٸے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے۔

 ناصر ٹنگ کا کہنا ہے کہ خالد محمود کا انتخاب پاکستان کے مثبت امیج اور اسپورٹس ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے امیرترین مسلمان خاندان کون؟ مجموعی دولت کتنی ہے ؟
  • بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر
  • بھارت کیخلاف اوول ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک نے ریکارڈز کی بارش کردی
  • بھارتی فلم ساز پاکستان سے جنگ میں شکست کابدلہ لینے کیلئے سرگرم
  • لیجنڈز لیگ میں پاکستان کی شکست پر سریش رائنا زہر اگلنے لگا
  • پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی
  • بھارت کو اسپورٹس ڈپلومیسی میں شکست، پاکستان ایشین باکسنگ بورڈ کا رکن منتخب
  • 129 سال بعد انوکھا کارنامہ: انگلش بالر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • ڈیجیٹل میڈیا بہترین ہتھیار، فضائیہ نے بھارت کو 6 صفر سے شکست دی، بلاول