مکمل فٹ ہو کر پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں: صائم ایوب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اس لیے پی ایس ایل کے میچز کھیل رہا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انٹرویو دیتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران ڈاکٹر کو کہہ دیا تھا،میچ کے لیے مکمل فٹ ہونے کے بعد پاکستان جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کھیلنے کی خواہش تھی، انجری کے بعد اکیلے رہ کر منفی سوچ کو دور رکھنے کے کوشش کرتا تھا، ناکامی کیرئیر کا اہم حصہ ہوتی ہے، ناکامیوں سے اپنے اندر کمی کو تلاش کرنے کاموقع ملتا ہے۔
پاکستانی اوپننگ بیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا تھا کرکٹ کی اونچی سطح تک جاؤں گا، دیگر ٹیموں میں ناکامی اور کامیابی کے بعد کیا کرنا ہے سکھایا جاتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں کرکٹنگ ایجوکیشن کی کمی ہے، ناکامی سے محبت اور تعریف سے نفرت کرلیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے، عمر ایوب
— فائل فوٹوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی صرف ایک فون کال کی مار ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پی پی پی سنجیدہ ہے تو پی ٹی آئی سے مل کر جدوجہد کرے۔
عمر ایوب نے کہا کہ بجٹ کا آغاز ہی غلط ہے، فنانس کے حوالے سے کئی غلطیاں کی گئیں، اس بجٹ سے پاکستان میں مزید مہنگائی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ہمارا ملک ہماری ریاست ایرانیوں کے ساتھ کھڑی رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دس سے بارہ دنوں کا تیل موجود ہے، اس حکومت کو ہوش ہی نہیں ہے، اربوں روپے کے معاملے پر چیئرمین ایف بی آر سے سوال کیا تو انہوں نے غلطی تسلیم کی۔
عمر ایوب نے کہا کہ عوام پر کروڑوں روپے کے ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ٹیکس عائد کردیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ میرے 3 کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرائے گئے، رات دو بجے کے بعد الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے۔